رحیم یارخان میں سمیرا اور جمی نے پسند کی شادی کرلی
رحیم یارخان :پسند کی شادی جرم بن گئی ،سسرال والے مختلف حیلوں سے تنگ کررہے ہیں اگرہمیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دارمیرے سسرال والے ہونگے ,
ان خیالات کا اظہار صادق ٹاﺅن کے رہائشی محمد علی عرف جمی نے اپنی بیوی سمیرا غفور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہم نےاپنی پسند کی شادی کی ہے جس کی رنجش پر میری بیوی کے والدسخی سرورکالونی
کے رہائشی عبدالغفورنے میرے خلاف اغواءکا مقدمہ درج کروا دیا جس پر میریبیوی نے عدالت میں 164کے بیان دیئے کہ میں نے اپنی رضا مندی سے شادی کی مجھے کسی نے اغواءنہیں کیا بعد ازاں میرے سسر نے ہائی کورٹ بھی میں491 کی
رٹ دائرکی وہ بھی خارج ہوگئی اب میرا سسر مختلف تھانوں میں جاکر مجھ پرجھوٹے مقدمات درج کروا رہا ہے اورجان سے ماردینے کی دھمکیاں دے رہا ہےمیری ڈی آئی جی بہاولپور اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسدسرفراز خان سے گزارش ہےکہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اگر ہمیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دارمیرے سسر غفور ہونگے۔