روبیلا اور خسرہ دونوں متعدی وائرل انفکیشن آگہی مہم
رحیم یار خان:ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتما م چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ آفس کانفرنس روم میں 15تا27نومبر خسرہ اور روبیلا کی مہم کے حوالہ سے آگہی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں، مدارس، این جی اوز، سوشل ورکرز سمیت محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیم نے شرکت کی۔
اس سیمینار میں خسرہ او رروبیلا مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ماہرین کی جانب سے شرکاء کومہم کامیاب بنانے اور سو فیصد اہداف کے حصول بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
تقریب میں ڈاکٹر ذاکر علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان، ڈاکٹر زبیر اقبال، ڈاکٹر محمد عمران، ڈاکٹر فہد افتخار، ڈاکٹر عمر فاروق، خلیل احمد،محمد شاہد، مولانا عامر فاروق عباسی، محمد یٰسین رامے، طاہر عبید، ڈاکٹر عبداللہ سمیت یونیسف، ڈبلیو ایچ ا وکے نمائندے شریک تھے۔
ڈاکٹر زبیر اقبال نے اس مہم کی اہمیت و افادیت بارے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ روبیلا کی بیماری حاملہ خواتین میں دوران زچگی مہلک پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے اور حمل کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
دوران حمل انفکیشن کے نتیجہ میں اسقاط عمل کا خدشہ بڑھ جاتا ہے یا پیدا ہونے والے نوزائیدہ میں پیدائشی نقائص کا باعث بن سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ روبیلا اور خسرہ دونوں متعدی وائرل انفکیشن ہیں۔اجلاس میں موجود مختلف شعبہ ہائے زندگی اور اداروں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے یقین دہانی کرائی کہ 15نومبر سے شروع ہو کر27نومبر2021ء تک جاری رہنے والی اس مہم میں تمام محکمے اپنا بھرپور تعاون یقینی بنائیں گے۔
علاوہ ازیں اس مہم کے دوران اسے کامیاب بنانے کے لئے مائیکرو پلان، مستحکم محکمانہ روابط، مانیٹرنگ، کولڈ چین کو برقرا رکھنا، ویکسین کی تقسیم کار کی منصوبہ بندی پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ عوامی آگہی کے لئے بھی بھرپور مہم چلائی جائے گی تاکہ شہری محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے 9ماہ سے 15سال تک کی عمر کے بچوں کو لازمی ویکسین لگوائیں َ۔