تازہ ترین خبروں کے لئے موبائل ایپ ڈاون لوڈکریں

ڈوان لوڈ

ستھرا پنجاب,سکول بازار کے دکانداروں میں باسکٹس کی تقسیم

رحیم یارخان(محمد فیصل) ستھرا پنجاب کے زیر اہتمام سکول بازار کے دکانداروں میں باسکٹس کی تقسیم، دکانداروں کو کچرا سڑک پر پھینکنے کی بجائے باسکٹ میں جمع کرکے عملہ صفائی کے حوالے کرنے کی ہدایت،

ستھرا پنجاب منصوبہ کے منیجر آپریشنز سمیع اللہ چوہدری کی زیر نگرانی سکول بازار کے دکانداروں میں ڈسٹ بن باسکٹس تقسیم کا انعقاد کیاگیا

جس میں ایڈمنسٹریٹر عرفان انور نے سمیع اللہ چوہدری اور معروف انٹرنیشنل باکسر علی ہمدانی کے ہمراہ سکول بازار کے مختلف دکانداروں میں صفائی کو اپنا شعار بنانے کے لیے ڈسٹ بن باسکٹس تقسیم کیں

اس دوران انہوں نے دکانداروں میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے اور انہیں ہدایت کی کہ اپنی دکانوں کے کچرا کو سڑک پر پھینکنے کی بجائے باسکٹس میں جمع کریں اور انہیں عملہ صفائی کے حوالے کریں تاکہ شہر بھر میں ہونے والی صفائی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر عرفان انور اور سمیع اللہ چوہدری آپریشنز منیجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تمام قسم کی مہم صرف عوام میں آگاہی کے لیے منعقد کی جاتی ہیں تاکہ لوگوں میں صفائی ستھرائی کی عادت بنے اور وہ سڑکیں ،گلیاں ،محلے گندے کرنے کی بجائے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش میں انکا ساتھ دیں اور تعاون کریں

کیونکہ ستھراپنجاب منصوبہ روزانہ کی بنیاد پر دوسے تین اوقات میں صفائی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے اب یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ اس صفائی کو برقرار رکھیں اور باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ مہم دیگر مختلف بازاروں میں بھی جاری رکھی جائے گی اور آہستہ آہستہ اسکا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

اک نظر

Back to top button