کافر کس کو کہتے ہیں ؟؟
کافر کس کو کہتے ہیں ؟؟
ہندو ؟ نہیں ۔
سکھ ؟ نہیں
عیسائی ؟ نہیں
یہودی ؟ نہیں ۔
بدھ مت ؟ نہیں
کافر وہ ہوتا ہے جو اپنے خداؤں کی نہیں مانتا ۔۔ !
جو ایماندار نہیں ہوتا ۔
جو زندگی میں ہر جگہ جھوٹ ۔ فراڈ۔ دھوکہ دہی کی بنیاد پر ظلم کرتا ہے ۔ وہ کافر ہوتا ہے !
جو انسان پر ظلم کرتا ہے ۔
جو بچوں کے ساتھ بدفعلی کرتا ہے جو ” انسانی ہمدردی ” کو نہیں
بلکہ ۔۔
نفرتوں کو اپنا مذہب مانتا ہے ۔
جو ہر وقت دوسرے کے لیے نفرت دل میں رکھتا ہے ۔
جو اپنے مفاد کے لیے کسی پر بھی جھوٹا گھٹیا جھوٹا الزام جھوٹا پراپیگنڈا کرتا ہے دلوں میں نفرتیں پیدا کرتا ہے ۔ دو بھائیوں کو لڑوا کر اپنا مفاد حاصل کرتا ہے وہ کافر ہے ۔
خدا کی قسم وہ کافر ہے ۔۔۔
وہ کوئی بھی مذہب کا ہو ۔
کیا کلمہ پڑھ کر آپ جو مرضی کریں یہ کہاں اجازت دی گئی ہے قرآن کریم میں مجھے دکھا دیں ؟ ۔
کیا بچوں کے ساتھ بدفعلی سے انسان کافر نہیں ہوتا ؟
چھوٹی سی تین سال پانچ سال کی بچی کے ساتھ زنا کرنے والا کافر نہیں ہوتا ؟؟ کمال کر دیا ۔۔
کافر کی پہچان اس کے کام ہوتے ہیں کافر کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔۔
بس وہ ظالم انسان ہوتا ہے ۔
جو دوسرے انسانوں کو صرف کمزور دکھانے کی کوشش کرتا رہتا ہو ۔
جھوٹ بہت صفائی سے بولتا ہو رشوت لینا اور رشوت دینا اس کے روزگار کا حصہ ہو ۔
وہ ہے کافر ۔۔ !!!
اقبال کو پڑھو۔ بلے شاہ کو پڑھو ۔ سب سمجھ آ جائے گا ۔۔ !