رحیم یار خان اور گردونواح میں 48 گھنٹوں میں چوری کی 21 وارداتیں
رحیم یار خان اور گردونواح میں 48 گھنٹوں میں چوری کی 21 وارداتیں‘ ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی نقدی‘ طلائی زیوارات‘ موٹر سائیکل‘موبائل فون‘ روٹر پمپ و دیگر سامان چرا کر فرار ہو گئے‘ شہریوں کی مدعیت میں پولیس مقدمات درج کرلیے۔
چوری کی پہلی وارادت حنیفہ کالونی کے رہائشی نور عابد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 35 ہزار روپے کی نقدی چرا لی‘
دوسری وارادت کوٹ کموں شاہ کے رہائشی موسی کلیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 23 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا‘
تیسری وارادت رحمت کالونی کے رہائشی نور جان کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان امجد وغیرہ نے 1 لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیوارات چرا لیے‘
چوتھی وارادت ظاہر پیر کے رہائشی محمد ایوب کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے کی نقدی چرا لی‘
پانچویں واردات پیرن بھٹہ کے رہائشی عبدالستار کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان حنیف وغیرہ نے 95 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘
چھٹی واردات اڈا خانپور کے رہائشی امتیاز احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 84 ہزار 500 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘
ساتویں وارادت چڑیا گھر روڑ کے رہائشی مظہر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان مشیر وغیرہ 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘
آٹھویں واردات حماد ہسپتال کے رہائشی فیاض احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘
نویں وارادت احمد ٹاؤن کے رہائشی وقاص احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 2 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘
دسویں واردات گلشن اقبال کے رہائشی محمد عرفان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘
گیارہویں واردات فوجی کالونی کے رہائشی محمد نعیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘
بارہویں واردات حیات لاڑ کے رہائشی علی اکبر کے ساتھ پیش آئی جہاں 1 لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘
تیرہویں وارادت زور کوٹ کے رہائشی محمد عابد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 65 ہزار روپے مالیت کا گھریلو سامان چرا لیا‘
چودہویں وارادت کوٹ فقیرا کے رہائشی ثاقب سرور کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان ایاز احمد وغیرہ نے 1 لاکھ 4 ہزار روپے مالیت کی موٹر اور روٹر پمپ چرا لیا‘
پندرہویں واردات چک 149 کے رہائشی عرفان علی کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد وسیم وغیرہ نے 15 ہزار روپے مالیت کا روٹر پمپ چرا لیا‘
سولہویں واردات تھیم آباد کے رہائشی محمد عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان ظہور وغیرہ نے 25 ہزار روپے مالیت کے ٹی آر چرا لیے‘
سترہویں وارادت دوآبہ پلی کے رہائشی شہباز یعقوب کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان وسیم وغیرہ نے 8 ہزار روپے مالیت کا روٹر پمپ چرا لیا‘
اٹھارویں واردات اکرم آباد کی رہائشی شاہدہ یاسمین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 57 ہزار روپے مالیت کے پنکھے چرا لیے‘
انیسویں واردات موضع نوناری کے رہائشی محمد ایوب کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 98 ہزار روپے مالیت کی ٹیوب ویل ڈیگی چرالی‘
بیسویں واردات چندر والی کے رہائشی محمد فہیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کی ارتھ کیبل چرالی
جبکہ اکیسویں واردات تاج گڑھ کے رہائشی سمیع الرحمن کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 10 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرارہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔