وکلا کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کے خلاف ہڑتال تیسرے روز میں داخل
رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کے خلاف ہڑتال تیسرے روز میں داخل مسلسل تین روز ہڑتال کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کوئی پرسان حال نہیں ہڑتال
ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان ڈاکٹر خرم شہزاد کا وکلاء برادری کے ساتھ رویہ ٹھیک نہ ہونے پر اور تمام متعلقہ محکموں میں ڈپٹی کمشنر کی چھتری تلے بے لگام کرپشن کے خلاف کی جارہی ہے۔
ہڑتالی نوٹس میں ڈپٹی کمشنر کا رویہ‘ کرپشن کا بازار گرم‘ رشوت نہ دینے پر سائلین کو ذلیل وخوار کرنا‘ بدتمیزی کرنے کیخلاف وکلاء برادری سراپا احتجاج بن گئی۔
وکلاء برادری متحد گذشتہ چار روز سے ڈپٹی کمشنر کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج جاری ہے اس حوالے سے صدر فلک شیر گوپانگ سیکرٹری جنرل مرزا امین خاں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کا وکلاء برادری سے رویہ درست نہ ہے موصوف کی چھتری کے نیچے تمام محکمے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں
رشوت نہ دینے پر سائلین کو ذلیل وخوار کرکے واپس بھجوادیا جاتا ہے جوکہ انتہائی تشویشناک عمل ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت پور‘ خان پور‘صادق آباد سے وکلاء برادری سائلین کے ساتھ پیشی کے روز ڈپٹی کمشنر آفس جاتے ہیں جہاں سارا سارا دن بیٹھا کر ذلیل وخوار کیا جاتا ہے اور آخری ٹائم میں پیشی دیدی جاتی ہے۔
موصوف کرپٹ ڈپٹی کمشنر نے سرکاری دفاتر کو بھی ذاتی جاگیر سمجھ رکھا ہے اور من مرضی کرتے ہوئے ہفتے میں مقررہ عدالتی دو دن بھی سیٹ پر بیٹھ کر کام نہ کرنا وکلاء برادری کو سارا سارا دن انتظار کروا کر پیشیاں دینا معمول بنا رکھا ہے
متعدد مرتبہ معاملہ ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں دینے کے باوجود بھی موصوف کے کان پر جوں تک نہ رینگی کرپٹ ڈپٹی کمشنر اور کرپٹ عناصر کے خلاف ہرصورت اعلان جنگ جاری رہے گا
کسی بھی صورت وکلاء برادری کی تذلیل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کالے کوٹ کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا ڈپٹی کمشنر کی چھتری تلے کرپشن ختم نہ ہوئی اور وکلاء برادری سائلین سے ڈپٹی کمشنر کا رویہ درست نہ ہوا تو دمادم مست قلندر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری متحد ہے کیبنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے اگلا لائحہ عمل بذریعہ پریس کانفرنس آگاہ کیا جائے گا اور دل دہلا دینے والے ضلعی انتظامیہ کے کالے کرتوتوں سے پردہ فاش کیا جائے گا۔