مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں جمیعت علماء اسلام ضلع رحیم یار خان کے وفد کی ملاقات
رحیم یار خان: جمیعت علماء اسلام کے مرکزی امیر و صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں جمیعت علماء اسلام ضلع رحیم یار خان کے وفد کی ملاقات،
وفد میں جے یو آئی کے مرکزی رہنماء قاری ظفر اقبال شریف،جے یو آئی تحصیل رحیم یار خا ن کے امیر مولانا عامر فاروق عباسی،تحصیل خان پور کے امیر مولانا احمد الرحمن درخواستی،میاں انس ظفر،ملک اعجاز ودیگر شامل تھے، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور رحیم یار خان میں 21 نومبر کو ہونے والی ختم نبوت کانفرنس پر مشاورت کی گئی،
اس موقع پرجمیعت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،حکمران ناکام ہو چکے ہیں،
حکمراں الیکشن کمشنر کو متنازعہ بنا رہے ہیں آزمودہ اور غیر متنازعہ انتخابی سسٹم کی بجائے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات پہ اصرار قومی اداروں کو دانستہ تنازعات میں الجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت اپنے تین سالہ دور اقتدار میں ہمیشہ قومی اداروں کی ساکھ پہ گھٹیا حملے کرتی چلے آ رہے ہیں ۔
موجودہ حکمرانوں نے ثابت کر دیا ہے کہ واقعی بیرونی ایجنڈے پر کار فرما ہے جس کا منہ بولتا ثبوت موجودہ انسدادجبری تبدیلی مذہب بل ہے،
انہوں نے اس بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بل مکمل طور پر غیر اسلامی ،غیر آئینی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کے مطابق ہر فرد کو مذہب کے اختیار میں مکمل آزادی حاصل ہے ، اس پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی ۔حکومت یہ بل پارلیمنٹ میں لانے سے پہلے اس کے لئے لابنگ کررہی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ دراصل بیرونی ایجنڈے پرکبھی ہمارے خاندانی نظام کی بربادی کے لیے گھریلوتشددبل لایا جاتاہے اورکبھی مذہب کامعاشرہ میں متحرک اورمؤثر کردارختم کرنے کے لیے وقف املاک بل لاکرمرضی کے قوانین وضع کیے جاتے ہیں۔
اب تبدیلی مذہب کے عنوان سے اٹھارہ سال سے کم عمرافرادپر قبول اسلام روکنے کے لیے قانون سازی کی مہم جاری ہے جو درحقیقت اسلام مخالف قوانین کو پاکستانی اکثریتی مسلم آبادی پر مسلط کرنے کی منظم منصوبہ بندی ہے،
ہمارے نزدیک یہ بل جبری تبدیلی مذہب کو روکنے کا بل نہیں ،بلکہ اسلام کو قبول کرنے سے جبراً روکنے کا بل ہے۔اسلام ہرعمرکے افرادکے قبول اسلام کا خیرمقدم کرتاہے۔
پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے۔اسلام ہی ہمارے وطن کی شناخت اورپہچان ہے۔ہم اس ملک کی شناخت کودھندلانے اوراسلام کے تشخص کو مٹانے کی ہرسازش کو ناکام بنادیں گے اورایسے تمام غیرآئینی ہتھکنڈوں اوراسلام سے متصادم قانون سازی کی مخالفت کریں گے،
بعد ازاں وفد نے جمیعت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری،جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ سے بھی ملاقات کی