نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 24روشن بھیٹ صادق آبادمیںموک ایکسرسائز

رحیم یارخان :آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سید کلیم امام ،ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی ،سیکٹر کمانڈرمیاں افنان امین،ایس ایس پی این فائیو سی تھری کی ہدایت کے مطابق ڈی ایس پی محمدحامد خان کے زیر نگرانی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 24روشن بھیٹ صادق آبادمیںموک ایکسرسائزکا انعقاد کیا گیا،

جس میں ایڈمن آفیسرہمراہ آپریشنل آفیسرز اور دیگر فارغ از ڈیوٹی آفیسران نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ہمراہ حادثات کو ڈیل کرنے کے بارے میں موک ایکسر سائز کی۔

دوران ڈیوٹی اگر کوئی روڈ یوزر حادثہ کا شکار ہوتا ہے تو اس کو بروقت فرسٹ ایڈ کس طرح مہیا کرنی ہے اور کس طرح سے ہسپتال منتقل کرنا ہے

اس موقع پر تمام آفیسران نے شرکت کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ اگر کوئی نہ خوشگوار حادثہ پیش آتا ہے تو اس ایکسرسائز کو مدنظر رکھتے ہوئے روڈ یوزر کی فوری مدد کریں گے ،موک ایکسرسائزکے اختتام پر ڈی ایس پی محمد حامد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے موٹروے پولیس کی اولین ترجیح روڈ یوزر کی ہیلپ کرنا ہے۔
حکومت پاکستان کی ہدایات پر موٹر وے پولیس کے افسران کی سربراہی میں بیٹ نمبر 2 روشن بھیٹ صادق آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے‘ اس سلسلے میں آج بیٹ نمبر24 روشن بھیٹ صادق آباد میں مختلف مقامات پر 200پودے لگانے کا عمل شروع کیا گیا ہے

جس میں موٹر وے پولیس کے علاوہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران کے ساتھ ساتھ چیرمین پاکستان لائف کیر فاونڈیشن میاں شریف راشد اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی،

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی موٹر وے پولیس محمد حامد خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے موٹر وے پولیس صاف پاکستان سر سبز پاکستان کی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی میاں افنان امین کی نگرانی میں کوٹ سبز ل سے احمد پور شرقیہ تک نیشنل ہائی وے کو خوبصورت بنانے کے لئے کثیر تعداد میں پردے لگائے جا رہے ہیں.

اس کے علاوہ اِن پودوں کی حفاظت اور نشوونما کے حوالے سے بھی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ یہ تمام پودے کامیاب ہو جائیں اور شجر کاری مہم کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئیں،اس موقع پر میاں شریف راشد کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدق جاریہ ہے اور یہ کہ تمام پاکستانیوں کو اپنے اپنے حصے کے پودے ضرور لگانے چاہییں.

انہوں نے موٹر وے پولیس کے شجر کاری مہم کے سلسلے میں اقدامات پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا علاقے کے لوگ موٹر وے پولیس کے شانہ بشانہ اس مہم کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کریں،

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی عبدالوہاب نے بھی درخت لگانے کی افادیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ موٹر وے پولیس کے ساتھ مل کر نیشنل ہائی وے کو خوبصورت بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button