رحیم یارخان میں پولیس ملازمین کے ٹرانسفر پوسٹنگ کے ریٹ مقرر
رحیم یارخان:ڈی پی او آفس رحیم یارخان میں تعینات انچارج او ایس آئی برانچ سب انسپکٹر ابرار نے سرکاری دفتر کو ذاتی جاگیر سمجھ کر کرپشن کا گڑھ بنا لیا،
موصوف کا چھوٹے بڑے ملازمین سے رشوت وصول کر کے ضلع بھر میں من مرضی سے ٹرانسفر کرنے کا انکشاف کوئی پوچھنے والا نہیں عرصہ دراز سے ایک ہی سیٹ پر تعینات او ایس آئی ابرار اعلیٰ آفیسران کی نظروں سے بھی اوجھل غریب و سادہ لوح پولیس ملازمین موصوف کے ظلم وستم سے تنگ آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او بہاولپور،ڈی پی او رحیم یارخان فوری نوٹس لیں سیاسی سماجی حلقوں کا مطالبہ۔
ڈی پی او رحیم یارخان اسد سرفراز کی تعیناتی کے دوران او ایس آئی ابرابر حُسین کی من مانیا عروج پر آفیسران کا لاڈلہ یا معاملہ کچھ اور؟ضلع بھر کے پولیس ملازمین کے ٹرانسفر پوسٹنگ کے ریٹ مقرر چھوٹے بڑے ملازمین مقررہ ریٹ کے تحت من مرضی کی جگہوں پر ٹرانسفر کروانے لگے،غریب سادہ لوح پولیس ملازمین سرکاری نوکری بچانے کی خاطر بااثر انچارج او ایس آئی برانچ ابرار کے سامنے بے بس دیکھائی دینے لگے کوئی پرسان حال نہیں،
باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی پی او آفس کی تمام برانچز اور پولیس لائن میں اپنی من مرضی سے پسندیدہ ملازمین کو لگایا جاتا ہے
جبکہ تھانوں میں پوسٹنگ کیلئے ریٹ مقرر پیسے دینے والے مرضی کے تھانوں میں اور نا دینے والوں کو سزا کے طور پر دوردراز کے علاقوں میں لگا دیا جاتا جو سلسلہ عرصہ دراز سے مسلسل چل رہا ہے ڈی پی او اسد سرفراز کی تعیناتی میں بھی یہ سلسلہ نا تھم سکا اور مبینہ کرپٹ سب انسپکٹر انچارج او ایس آئی برانچ ابرار حُسین ڈی پی او اسد سرفراز سمیت متعلقہ آفیسران کو سب اچھے کی رپورٹ پیش کرنے لگا اتنا ہی نہیں بلکہ باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ ضلع رحیم یارخان کی تحصیل لیاقت پور،خانپور اور صادق آباد میں بھی ضلعی انتظامیہ کے سرکاری آفیسران کے گن مینز کو عرصہ دراز سے لگایا گیا ہے جسے او ایس آئی ابرار تبدیل کرنے کی بجائے نذارنہ کے عوض خاموش تماشائی بنا ہوا ہے
کئی ملازمین سالہاسال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہیں جنہیں تبدیل کرنا بھی ایک خوب بن چکا ہے،سیاسی سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی پنجاب جنوبی پنجاب، آر پی او بہاولپور، ڈی پی او رحیم یارخان سے فوری خفیہ طور پر معاملہ کی تحقیقات کروانے اور انچارج او ایس آئی برانچ ابرار حُسین کا تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے ترجمان پولیس احمد نواز نے اپنے موقف میں بتایا کہ تمام تر الزمات بے بنیاد ہیں۔