کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جنرل پریڈ کا انعقاد
رحیم یارخان :کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جنرل پریڈ کا انعقاد، ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان شاہزیب نے سلامی اور مارچ پاسٹ کا معائینہ کیا۔
ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر صادق شہید پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے اہلکاروں نے باہمی فاصلے اور حفاظتی ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا،
پریڈ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے چاک و چوبند دستے شامل ہوئے جنہوں نے جنرل سلامی دی اور بعد ازاں مارچ پاسٹ کیا،
ایس پی ارسلان شاہزیب نے سلامی اور مارچ پاسٹ کا معائینہ کیا اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈسپلن کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی جاری رکھیں،
وردی نمونہ اور موسم کے مطابق زیب تن کریں، انہوں نے کہا کہ اہلکار اپنی صحت اور صفائی پر توجہ ضرور دیں اگر کسی قسم کا کو ئی مسئلہ درپیش ہو تو قاعدہ کے مطابق بالا افسران کے نوٹس میں لائیں تاکہ آپ کی ویلفئیر بروقت ہو۔
ڈی پی او اسد سرفراز کی فراہمی انصاف کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری،50 درخواست گزاروں کی شنوائی ۔ شہریوں کے شکایات کے ازالہ کے لیے متعدد ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کی طلبی۔
ڈی پی او اسد سرفراز خان نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ہوا ہے گزشتہ روز بھی ضلع کے مختلف تھانہ جات کی حدود سے 50 کے قریب درخواست گزار کھلی کچہری میں پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کے کھلی کچہری میں ڈی پی او کے روبرو پیش ہوئے زبانی عرض معروض کے ساتھ انہوں نے اپنی تحریری درخواستیں بھی پیش کیں
جن پر غور و خوض کے بعد ڈی پی او نے فراہمی انصاف کے لیے احکامات جاری کر دئیے۔ جبکہ متعدد درخواست گزاروں کی شکایات کے ازلہ کے لیے ڈی پی او نے درخواستیں اپنے پاس شنوائی کے لیے مارک کرتے ہوئے درخواست گزاروں اور ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران کو بھی طلب کر لیا ہے تاکہ انہیں اطمینان بخش انصاف کی فراہمی یقینی ہو سکے۔