ٹریفک سگنل کی خرابی موٹرسائیکلوں میں تصادم

رحیم یارخان:ٹریفک سگنل کی خرابی کے باعث تیزرفتارموٹرسائیکلوں میں تصادم‘

ایک ہلاک‘ 2شدید زخمی‘

زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘

  گزشتہ شب درمیانی اڈہ خانپورکارہائشی محمداختر اپنی موٹرسائیکل پر انتہائی تیز رفتاری سے گھرکی جانب جارہاتھا کہ ڈی سی آفس چوک میں ٹریفک سگنل کی خرابی کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہوکر اچانک سامنے آجانے والے موٹر سائیکل سے دھماکے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 28سالہ اختر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ اسلام نگرکارہائشی خوشحال اورذبحہ خانہ کارہائشی احمدقریشی شدید زخمی ہوگئے‘

جنہیں ریسکیو کی مددسے رات گئے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button