احاطہ عدالت سے ملزم فرارم،سب انسپکٹر کانسٹیبلان کے خلاف مقدمہ درج

رحیم یارخان:چوری کے مقدمات میں گرفتار ملزم احاطہ عدالت سے اہلکاروں کی مبینہ غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار‘ پولیس نے گھنٹوں تلاش کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا۔

پولیس لائن میں تعینات سب انسپکٹر محمدشفیع نے ڈسٹرکٹ جیل میں چوری کے مقدمات میں گرفتار جناح پارک کے رہائشی ملزم سیف اللہ کو اپنی نگرانی میں سول جج سردار کمال الدین کی عدالت میں پیش کرنے کیلئے لائے تاہم اسی دوران پولیس اہلکاروں کی غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم سیف اللہ احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کرنے کے بعد سرچ آپریشن کیا تاہم سینئر ایڈووکیٹ ذوالفقار علی کی نشاندہی پر پولیس نے فرار ہوجانے والے ملزم سیف اللہ کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔

چوری کے مقدمات کے گرفتارملزم سیف اللہ جس کے خلاف مختلف نوعیت کے سات مقدمات اندراج تھے کوپولیس لائن میں تعینات سب انسپکٹرمحمدشفیع کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ جیل سے سول جج سردارکمال الدین کی عدالت میں پیش کرنے کیلئے احاطہ عدالت منتقل کیاگیا

تاہم سیف اللہ نگرانوں کی غفلت کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوکر احاطہ میں ہی روپوش ہوگیا‘

تاہم چند گھنٹوں کے سرچ آپریش کے بعد فرارہوجانے والے ملزم سیف اللہ کوپولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا‘

تاہم غفلت کے مرتکب ہونے پر سب انسپکٹرمحمدشفیع‘ کانسٹیبلان محمدجاوید‘ سجادحسین کے خلاف انچاج پولیس لائن سب انسپکٹر اللہ وسایا کی مدعیت میں پولیس آرڈرایکٹ سمیت دیگردفعات کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button