موٹر وے پولیس اور آر وائے کے ہسپتال کے مابین علاج معالجہ میں ایم او یو سائن
رحیم یار خان:موٹر وے پولیس اور آر وائے کے ہسپتال کے مابین علاج معالجہ میں 30 فیصد ڈسکائونٹ کے لیے ایم او یو سائن کر دیا گیا
آر وائے کے ہسپتال اور موٹر وے پولیس کے مابین ایم او یو سائن کرنے کی تقریب آر وائے کے ہسپتال میں منعقد ہوئی جس میں چیف ایگزیکٹو آر وائے کے ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر مظہر جام ، ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معین اختر ملک نے موٹر وے پولیس کی درخواست پر موٹر وے پولیس ملازمین کے لیے علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات اور 30 فیصد ڈسکائونٹ کا ایم او یو سائن کیا گیا

ڈی ایس پی موٹر وے رضوان قیصر نے معاہدے پر دستخط کیئے اور کہا کہ آر وائے کے ہسپتال رحیم یار خان میں کسی نعمت سے کم نہیں ہے پرائیویٹ سیکٹر کا جدید ترین ہسپتال اور ملک کی مایہ ناز فیکلٹی پر مشتمل ہے جو مستقبل میں مزید جدید سہولتوں کے ساتھ عوام الناس اور ملازمین کے لیے علاج گاہ ثابت ہو گا
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آر وائے کے ڈاکٹر مظہر جام اور ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معین اختر ملک نے کہا کہ پاکستان کی بہترین موٹر وے پولیس کے ساتھ ایم او یو سائن کیا گیا ہے
جو کہ ہمارے لیئے اعزاز کی بات ہے اور آر وائے کے ہسپتال میں جدید طبی سہولتوں میں منفرد مقام بہت کم عرصے میں حاصل کر لیا ہے
جس کا کریڈٹ اس کی منیجمنٹ اور فیکلٹی کو جاتا ہے آر وائے کے ہسپتال تین صوبوں کے سنگم اور جنوبی پنجاب کے آخری ضلع رحیم یار خان کا واحد بڑا ادارہ ہے جو کہ اپنی خدمات دیانتداری سے انجام دے رہا ہے اور آئندہ بھی دیتا رہے گا ۔اس موقع پر مقامی تاجر رہنما عمران جلیل بھٹی ، ودیگر موجود تھے ۔