خان پور کی رہائشی شازیہ بخاری انصاف لینے کے لیے پریس کلب پہنچ گئی

رحیم یار خان :خان پور کی رہائشی 33 سالہ شازیہ بخاری انصاف لینے کے لیے ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ گئی متاثرہ خاتون نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے کوٹ سمابہ کے بااثر افراد اس کے والد سمیت اس کو جھوٹے مقدمات میں پھسا کر جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور پولیس انصاف فراہم کرنے کی بجائے بااثر افراد کی سرپرستی کر رہی ہے

12سال سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے والی 33 سالہ شازیہ بخاری انصاف لینے ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ گئی متاثرہ شازیہ بخاری نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے کوٹ سمابہ کے رہائشی عادی درخواست باز مظہرالحق اور محمودالحق بخاری نے پہلے ان کے والد پر جھوٹے مقدمے درج کروائے اور ان کو حراساں کیا اور اب کئی سال سے اس کا جینا محال کیا ہوا ہے آئے روز جان سے مارنے سمیت سنگین نتایٔج کی دھمکیاں دے رہے ہیں انصاف کے لیے پولیس کے پاس گئی مگر بااثر افراد کے پیسے کی چمک سے ملزمان پولیس کے سامنے حراساں کرتے ہیں شازیہ بخاری نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خاں سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button