امپورٹڈحکومت کو الوداع کہنے کاوقت آگیا ،بڑا اعلان
امپورٹڈحکومت کو الوداع کہنے کاوقت قریب ہے قوم 26 نومبرکو الیکشن کے اعلان کی صورت میں خوشخبری سنے گی لانگ مارچ کا آخری پڑاؤعام انتخابات کی تاریخ ملنے تک رہے گا
رحیم یارخان:پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شمیل مرزانے کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت کو الوداع کہنے کاوقت قریب ہے قوم 26 نومبرکو الیکشن کے اعلان کی صورت میں خوشخبری سنے گی لانگ مارچ کا آخری پڑاؤعام انتخابات کی تاریخ ملنے تک رہے گاعمران خان خوداس کی قیادت کے لیے موجود ہوں گے جس سے کارکنوں کاجوش و جذبہ مزید بڑھے گا
عمران خان کی حکمت عملی نے امپورٹڈ حکومت کو اپنے ہی جال میں پھنسا دیا ہے 25نومبرکوپی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدرسینیٹرعون عباس بپی کی قیادت میں قافلے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوں گے۔ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے شمیل مرزانے کہاکہ عام انتخابات کی راہ ہموار ہو رہی ہے مگر شریف برادران شکست کے خوف سے الیکشن سے راہِ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں ملکی مسائل کا واحد حل شفاف الیکشن ہیں مگر امپورٹڈ حکومت کی موجودگی میں ملکی مسائل کا حل اور شفاف انتخابات ممکن نہیں ہے عمران خان کی جدوجہد رنگ لانے والی ہے تاریخ گواہ رہے 27 نومبر کا سورج قوم کیلئے انتخابات کی نوید لے کر طلوع ہوگا الیکشن کمیشن اپنی تیاری پوری رکھے 26 نومبر کے بعد اس کا کام بڑھنے والا ہے۔