رحیم یارخان:کارسرکار میں مداخلت کرنے پر یوٹیوبر پر مقدمہ درج

رحیم یار خان : پولیس کی کارروائی‘ جعلی صحافی بن کر پولیس کو چوری کی واردات کی تحقیق کے دوران زبردستی بیان دینے اور پولیس کا موبائل چوری کرنے والوں کو گرفتار کر لیا‘ مقدمہ درج۔
تھانہ سٹی اے ڈویژن میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر نوید اقبال نے اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ وہ پکار 15 کی کال پر مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں چوری کی واردات کی تحقیق کیلئے پہنچا تو وہاں پر موجود 4 ملزمان جو اسٹینڈ پر کیمرے لگا کر پہلے سے موجود تھے‘

انہوں واردات بارے زبردستی موقف لینے کی کوشش کی جن کو بتایا گیا کہ ہمارا ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں موجود ہے آپ ان سے رابط کر کے موقف لیں‘

ہم ویڈیو بیان نہیں دے سکتے جو بار بار بیان لینے کیلئے زبردستی کرتے رہے اور اپنے آپ کو میڈیا رپورٹر اور پریس کلب کا ممبر کہتے رہے جن کو کارڈ دیکھنے کا کہا گیا تو وہ نہ دیکھا سکے۔

اسی دوران میرا موبائل فون گر گیا جو ان ملزمان نے اٹھا لیا‘ تحقیق کے بعد ان ملزمان کے نام میاں محمد ابریز سارم‘ عمران عمار بن اعظم اور عبداللہ کے نام سے شناخت ہوئی اور ان ملزمان نے جعلی صحافی بن کر پولیس کے کار سرکار میں مداخلت کی اور 30 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون بھی چرا لیا۔ پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر حوالات

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button