قومی ایشوز پر بھی پیپلزپارٹی اپنے بانی ذوالفقار علی بھٹو والے تاریخی موقف پر واپس آئے گی

رحیم یارخان: سابق وزیر مملکت داخلہ اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چوہدری ظفر اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ اپنے امریکہ کے دورے کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ اُن کی رگوں میں موجود اپنے نانا کا خون ضرور جوش مارتا ہے ،
Zafar iqbal waraich
اُمید ہے کہ دیگر قومی ایشوز پر بھی پاکستان پیپلزپارٹی اپنے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو والے تاریخی موقف پر واپس آئے گی ،

سابق وزیر مملکت داخلہ نے ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم عمران خان کے ملتان جلسے میں شرکت کیلئے مدینۃ الاولیا پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،

سابق وزیرمملکت داخلہ نے بڑے معنی خیز انداز میں کہا کہ 2 روز بعد وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کو آئے ہوئے چالیس روز مکمل ہونے جا رہے ہیں ،

اس حوالے سے 22 اور 23 مئی امپورٹڈ حکومت کا چالیسواں یا چہلم بھی ثابت ہو سکتے ہیں ، اُںہوں نے کہا کہ مجھے تو یہ لوگ اپنی حکومت کے چالیسویں پر سڑکوں پر ماتم کرتے دکھائی دے رہے ہیں ،

میڈیا کو اس ممکنہ پیش گوئی کے حوالے سے فوری طور پر جناب منظور وسان سے رجوع کرنا چاہیئے ۔ چوہدری ظفراقبال وڑائچ نے کہا کہ اعلیٰ عدالتوں اور الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلوں نے موجودہ حکومت کو نوشتہ دیوار دکھا دیا ہے ،

وفاداریاں تبدیل کرنے کے حوالے سے دیئے گئے تازہ ترین فیصلوں کے بعد اب موجودہ بحران کا اس کے سوا کوئی حل نہیں کہ ملک کو فوری عام انتخابات کی طرف لے جایا جائے ،

وزیراعظم عمران خان کے تاریخی جلسے کسی عوامی ریفرنڈم سے کم نہیں ، ملتان جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان امپورٹیڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ،

پی ڈی ایم اور اس کی اتحادی حکومت چوں چوں کا مربہ ہے ، یہ لوگ ایک بھی فیصلہ بروقت نہیں کر سکے ۔

ان کیلئے بہتر یہی ہے کہ خود ہی اقتدار چھوڑ دیں کیونکہ عمران خان کی طرف سے لانگ مارچ کی تاریخ دیتے ہی زمین ان کے قدموں تلے لرزنا شروع ہو جائے گی اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے سر پر 10 ، 15 جماعتوں کی مخلوط حکومت کا جو ٹوکرا اُٹھایا ہوا ہے وہ دھڑام سے نیچے آ گرے گا ،

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button