خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی کانفرنس

رحیم یار خان:خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں فزیکل سائنسز اینڈ انجیئنرنگ کے عنوان سے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں وائس چانسلر میر چاکر خاں رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم، شین یان یونیورسٹی چائنہ سے مس وانگ ژیونگ ، ایچ ای جے کراچی سے پروفیسر ڈاکٹر غلام مشرف تمغہ امتیاز اور وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

مہمانان اعزاز میں سابقہ وئس چانسلر آئی یو بی پروفیسر ڈاکٹر افضل راو، ڈاکٹر خرم جوئیہ، ڈاکٹر عمیر باجوہ، ڈاکٹر شہزاد علی چٹھہ اور مجیب ارجمند خان شامل تھے۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاح گل وزیر کی نمائندگی ڈاکٹر ضیغم عباس نے کی۔

تین روزہ کانفرنس میں ایک سو پچاس سے زائد نیشنل اور انٹرنیشنل یونیورسٹیز سے پروفیسرز اور ریسرچ سکالرز اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے جن کا تعلق پاکستان، آئر لینڈ، چین، سری لنکا، انڈیا، ایران، ترکی، ملائشیا، ری پبلک آف کوریا، امریکہ، انگلینڈ، کینیڈا، سویڈن، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، قازقستان اور قطر سے ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے کانفرنس کے شرکاء اور مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے انعقاد کے دور رس نتائج نکلیں گے جس سے خواجہ فرید یونیورسٹی کی ریسرچ کے حوالے سے نیشنل اور انٹرنیشنل لنکجز میں بہتری آئے گی جس کا فائدہ فیکلٹی اور طلبا کے ساتھ پورے ریجن کو ہو گا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم، مس وانگ ژیونگ، ڈاکٹر ضیغم عباس، پروفیسر ڈاکٹر غلام مشرف اورپروفیسر ڈاکٹر افضل راو نے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور خواجہ فرید یونیورسٹی و منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن اور ریسرچ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر نا وقت کی اہم ضرورت ہےیقینا تعلیم و تحقیق میں بہتری کے لئے خواجہ فرید یونیورسٹی بہتر انداز میں کوشاں ہے۔

انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد سے نہ صرف خواجہ فرید یونیورسٹی کو انٹرنیشنل شناخت حاصل ہو گی بلکہ مستقبل میں ریسرچ میں تعاون کو فروغ دے کر علاقے کی انڈسٹری اور ایگریکلچر کے مسائل کا حل بھی ممکن ہو گا۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر اور ان کی ٹیم کی سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ اور کانفرنس کے انعقاد کے لئے کوششوں کو سراہا۔

کانفرنس تین دن جاری رہے گی اور روزانہ چھ سیشنز تین مختلف آڈیٹوریمز میں ہوں گے۔

اس موقع پر کانفرنس کے تمام شرکاء، خواجہ فرید یونیورسٹی کے تمام ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹ، فیکلٹی ممبرز کانفرنس آرگنائزر ڈاکٹر بلال طاہر اور ان کی ٹیم سمیت طلبا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button