موٹروے ایم فائیو حادثہ

رحیم یارخان:موٹروے ایم فائیو حادثہ‘ جاں بحق ہونیوالے 2بچوں سمیت 5افراد کی نعشیں کارروائی کے بعد تدفین کیلئے آبائی شہر سکھر روانہ کردی گئیں۔

  گذشتہ سے پیوشتہ شب موٹروے ایم فائیو گڈوانٹرچینج کے نزدیک سکھر سے صادق آباد آنیوالی کار جس میں نئی نویلی دلہن‘ دلہا سمیت 10افراد سوار تھے جو تیزرفتاری کے باعث سامنے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہونیوالی نئی نویلی دلہن 25سالہ سویرا حیدر سمیت حسینہ بی بی‘ فرزانہ بی بی‘ ڈیڑھ سالہ شاہ زین‘ تین سالہ جہانول اور سمیرا بی بی کو طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں دلہن سویرا حیدر‘ حسینہ بی بی‘ فرزانہ بی بی‘ شاہ زین‘ جہانول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے جبکہ سمیرا بی بی اور دلہا حیدر کو تاحال طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اس حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے دو بچوں سمیت پانچ افراد کی نعشیں کارروائی کے بعد تدفین کیلئے آبائی شہر سکھر روانہ کردی گئیں

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button