عمران خان نیازی نے مولا جٹ اور نوری نت والی بڑھکیں لگانے کی جو فلم چلا رکھی ہے وہ آخر کار "ڈبہ” ثابت ہو گی

رحیم یارخان : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت جاتے جاتے ملکی معیشت کی بنیادوں میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئی اور کوئلہ ، تیل ، گیس ، کھادوں اور گندم کے حوالے سے ایسے فیصلے کیئے گئے کہ جن کی ناقابل برداشت قیمت اب اس ملک کے غریب عوام کو ادا کرنی پڑے گی ،
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر ملک کے مختلف اضلاع سے آنے والے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،

چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ ریاست کے مختلف ستونوں کو اس بڑے بحران کے حل کیلئے مل بیٹھنا ہو گا ، اس مقصد کیلئے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلا کر اس میں خزانہ کے ساتھ ساتھ تجارت ، پیٹرولیم ، بجلی ، پانی اور خوراک کی وزارتوں کو بھی شریک کیا جائے ،

اںہوں نے کہا کہ تیل، گیس اور کوئلے کی عالمی قیمتوں میں قلیل تا وسطی مدت کے درمیان یا کم از کم 6 ماہ تک کمی ہونے کی توقع نہیں ہے لہٰذا ذمہ داری کا تقاضا ہے کہ ابھی مشکل فیصلے کرلیے جائیں بجائے اس کے کہ چھ مہینے بعد مشکل ترین فیصلے کرنے پڑیں ،

اُنہوں نے کہا کہ لوٹوں کے ذریعے برسراقتدار آنے اور لوٹوں کی بارات کا دولہا بن کر چار سال حکومت کرنے والا سابق وزیراعظم خود کو لوٹا سیاست کا مخالف کیسے قرار دے سکتا ہے ؟ 22 کروڑ عوام اندھے نہیں ، انہوں نے لوٹا الیون کے چار سالہ دور کی بد انتظامی ، مہنگائی اور لوٹ مار کو جس اذیت کے ساتھ بھگتا ہے اس کے آفٹر شاکس ابھی تک سامنے آ رہے ہیں اور ڈالر نے ڈبل سینچری کر لی ہے ،

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتیں جلد ہی اب پاکستان کو اس دلدل سے نکال سکتی ہیں جس میں لوٹا الیون نے ملک کو دھکیلا ہے ، ۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد جعفر اقبال کا کہنا تھا کہ اپنی پچھلے چار سال کی بدترین بدانتظامی پر پردہ ڈالنے کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان نیازی نے مولا جٹ اور نوری نت والی بڑھکیں لگانے کی جو فلم چلا رکھی ہے وہ آخر کار "ڈبہ” ثابت ہو گی ،

جو وزیراعظم چار سال اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی اور اپنے تعینات کیئے ہوئے بیوروکریٹس کے ہاتھوں یرغمال بنا رہا اس کی طرف سے پوری دنیا کو امریکہ کی غلامی سے نجات دلانے کے نعرے لگانا موجودہ صدی کا سب سے بڑا لطیفہ ہے ،

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر چوہدری جعفر اقبال کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی ایمپائر ایک اوور میں 6 باؤنسرز مارنے کی اجازت نہیں دیتا ،

سابق وزیراعظم اپنی بیٹنگ لائن فلاپ ہو جانے کی وجہ سے جس ہیجانی کیفیت کا شکار ہیں اس میں باؤنسرز کے چکر میں پڑ کروہ بار بار نو بالز اور وائیڈ بالز کروا رہے ہیں , اور اس کا نتیجہ وہ خود تو بھگتیں گے ہی اپنی ٹیم اور ٹیم کے کوچ اور مینجرز کو بھی لے ڈوبیں گے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button