پاکستان کی عوام کو بلاول بھٹو جیسے عوام کے دکھ درد رکھنے والے لیڈر کی اشد ضرورت ہے

رحیم یارخان:پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر زین العابدین بھٹی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوام نے مہنگائی بے روز گاری سے نجات حاصل کرنی ہے تو پھر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنانا ہو گا،

آج پاکستان کی عوام کو بلاول بھٹو جیسے عوام کے دکھ درد رکھنے والے لیڈر کی اشد ضرورت ہے،

اگر آج بلاول وزیر اعظم ہوتے تو لوگوں کومہنگائی میں یوں زلیل نہ ہونا پڑتا،افسوس کی بات ہے کہ آج لوگ پی ٹی آئی کی وجہ سے ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء کے لے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں،

تبدیلی سرکار کو رخصت کرنے میں ہی قوم کی بہتری ہے ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی مسلط کردہ حکمرانوں سے جان چھوٹ جائے گی،

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کو فسا دات کی آگ میں جھونکنے میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی،نااہل اور نالائق حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو سستی اجناس کی فراہمی کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا،مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button