رحیم یارخان :وفاقی اور پنجاب حکومت کا پیش کردہ بجٹ غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے،عامر شہباز
رحیم یار خان: پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر این اے حلقہ179میاں عامر شہباز،ضلعی صدر سردار حبیب الرحمان گوپانگ،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جہانزیب،سینئر نائب صدر صفدر خان کانجو،انفار میشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر اور سٹی صدر راجہ سولنگی نے بجٹ سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کا پیش کردہ بجٹ غریب عوام کے ساتھ مذاق کے علاوہ کچھ نہیں
کاریں سستی کرنے سے آٹا،چینی،گھی اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کے ساتھ ساتھ زندگی بچانے والی ادویات کو سستا نہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے جسے پاکستان پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے۔
انہوں کہا کے موجودہ مہنگائی کے حساب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیا جانے والا اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔
اس بجٹ میں صرف آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے ان کا تیار کردہ بجٹ پڑھ کر سنایا گیا ہے۔یہ بجٹ لفظوں کے ہیر پھیر کے علاوہ کچھ نہیں غربت کی چکی میں پسی عوام کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھے گا۔
انہوں نے مزید کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں ملک کی ؑریب عوام کی فلاح بہبود کے لیے پروگرام دیے مگر کچھ قوتوں کو یہ پسند نہیں آیا اور وقت سے قبل حکومتوں کو ختم کردیا گیاجس سی کئی عوامی منصوبے مکمل نہ ہوسکے۔
سلیکٹڈ حکمرانوں نے مایوس کُن بجٹ پیش کر کے سلیکٹڈ ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔