ضلعی فلورملزایسوسی ایشن کااجلاس ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہوا

رحیم یارخان:ضلعی فلورملزایسوسی ایشن کااجلاس ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہوا، اجلاس کی صدارت ضلعی صدرفلورملزایسوسی ایشن محمودخان درانی نے کی، اجلاس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی،

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلورملزپرمارے جانے والے چھاپوں کی مذمت کی گئی،

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمودخان درانی، وائس چیئرمین فلورملزایسوسی ایشن پنجاب چوہدری عثمان محمود،سابق چیئرمین آل پاکستان فلورملزایسوسی ایشن چوہدری عبدالرؤف مختار، سابق صدرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری محمدشفیق علیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلورملزپرجوچھاپے مارہے جارہے ہیں

اس کی پرزورمذمت کرتے ہیں کیونکہ ہم فوڈڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہیں اورہم نے محکمہ کے تمام قواعدوضوابط کے بعدگندم رکھی ہوئی ہے اب اس پرچھاپے مارکربحران پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے کہاکہ فوڈڈیپارٹمنٹ کی عدم دلچسپی اورملزمالکان کوگندم کی خریداری سے روکنااورخودبھی نہ خریدناجس سے تیسری پارٹی فائدہ اٹھارہی ہے

اس سے گندم اورآٹے کابحران پیداہونے کاشدیدخدشہ ہے جس کی سزابراہ راست عوام کودی جارہی ہے، انہوں نے کہاکہ ہمارامطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ فلورملزپرچھاپے مارنے سے بازرہے اورہمیں ہمارے حق سے محروم نہ رکھاجائے،

اس موقع پرچوہدری جہانزیب، میاں محمدجاوید، چوہدری زاہدارشاد، چوہدری وسیم شہزاد، رئیس محمداکمل ورند، چوہدری عاطف غفار، چوہدری مجتبیٰ ملہی، چوہدری وقاص اکرم وڑائچ ودیگرموجودتھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button