سابق کونسلر کامخدوم محمدارتضی شاہ گروپ میں شمولیت کااعلان
رحیم یارخان:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق ایم پی اے مخدوم محمد ارتضیٰ شاہ ہاشمی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی گئی لیکن اس کے باوجود پیپلز پارٹی نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے‘ آئے روز اشیائے صرف‘ بجلی‘ پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب طبقہ کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل تاج گڑھ موضع کمال موہانہ‘کوٹ حبیب شاہ آ مد‘ نمبردار کوٹ حبیب شاہ علی اکبر شاہ کے چچا عبدالغنی شاہ کی وفات پر انکے بیٹے سے اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مخدوم ارتضیٰ شاہ ہاشمی نے موضع کمال موہانہ میں جام غلام مصطفی آرائیں کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما جام ولید کی چائے کی دعوت میں بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مخدوم شاہد سرور ہاشمی‘ جام مشتاق احمد گانگا‘ جام عبدالحمید ویہا‘ پیرحق نوازشاہ‘ پیر اکبر ہاشمی‘میاں خالد ویھاء‘ میاں عدنان ویھا‘جام عبدالقادر بھٹی‘ جام اصغرحمیدی بھی ہمراہ تھے۔
اس موقع پر سابق کونسلر چوہدری رمضان اور جام بشیر احمد ویہا نے مخدوم محمدارتضی شاہ گروپ میں شمولیت کااعلان کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام اور مزدور طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پاکستان کیلئے لازوال قربانیاں ہیں۔