جائیداد کی لالچ میں خون سفید ہوگئے طلاق یافتہ بہن کو، بھائیوں نے گھر میں قید کردیا

رحیم یار خان : جائیداد کی لالچ میں خون سفید ہوگئے طلاق یافتہ بہن کو، بھائیوں نے گھر میں قید کردیاخاتون کی 8 سالہ بیٹی نے ماں کی رہائی کیلئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی پولیس نے تھانہ اقبال آباد پولیس نے خاتون کو بازیاب کروا لیا

 خاتون کو گھر کے اندر قید کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر پولیس نے ویڈیؤ کی مدد سے خاتون ڈھونڈ کر بازیاب کروالیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی 8 سال قبل شادی ہوئی تھی جو طلاق حاصل کرکے بھائیوں کے پاس رہائش پذیر تھیں اور اسی دوران خاتون کے بھائیوں نے، لالچ میں آکر اپنی ہی بہن کو کئی روز تک حبس بے جا میں رکھ کر 37 لاکھ کے زیورات اور 29 لاکھ نقدی چرا لئے اور خاتون اور اسکی 8 سالہ بیٹی کو قید کرکے ظلم وستم کیا جبکہ بچی نے ماں کی جان بچانے کیلئے اسکی ویڈیو بنا کر وائرل کی تھی متاثرہ خاتون سائرہ امبرین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھائیوں نے قید رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا،

بیٹی کو بھی الگ کر دیا تھا تاہم بہن کو حبس بے جا میں رکھ کر ظلم و ستم کا نشانہ بنانے اور اسکی لاکھوں روپے نقدی اور لاکھوں کے زیورات چرانے پر خاتون کے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button