عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ناموس رسالت کے تحفظ کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی
رحیم یار خان: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ناموس رسالت کے تحفظ کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، اور عقیدہ ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، اور ختم نبوت کے قوانین میں کسی قسم کی تبدیلی ہر گز قبول نہیں کریں گے،
قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے،ظفراللہ قادیانی کو قومی ہیرو قرار دینا قادیانیت نوازی ہے، 21 نومبر کو جامعہ مخزن العلوم عید گاہ میں ختم نبوت کانفرنس ہو گی جس سے جمیعت علماء اسلام کے امیر مرکزیہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے،
ان خیالات کااظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماء مولانا قاضی احسان احمد،جمیعت علماء کے ممتاز ومرکزی رہنماء علامہ عبدالرؤف ربانی،جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا خلیل الرحمن درخواستی،عالم مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی راشد مدنی اور وفاق المدارس العربیہ کے ضلعی مسئول مولانا عامر فاروق عباسی ودیگر علماء کرام نے جامعہ رحیمیہ ترتیل القرآن مرکزی عید گاہ میں جمعیت علماء اسلام اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبو ت کے اشتراک سے منعقد ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہا ختم نبوت کے قوانین میں تبدیلی کے لیئے اندرونی اور بیرونی سازشوں کا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مقابلہ کر رہی ہے،عقیدہ ختم نبوت پر پوری امت مسلمہ متفق ہے،قادیانی اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے سادہ لوح مسلمانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں،
بھونگ میں اقلیتوں کی عبادت گاہ حملہ قابل مذمت ہے،حکومت اس کی تحقیقات کروائے،اسلام اقلیتوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے،عالمی شہرت یافتہ ثناخوان رسول ﷺ سید عزیز الرحمن شاہ نے حمد باری تعالی،نعت رسول مقبول ﷺ،صحابہ کرام،اہل بیت پر انقلابی نظمیں اور پاکستان کا قومی ترانہ پیش کرکے ایک رقت طاری کر دی،
کانفرنس میں مولانا قاضی شفیق الرحمن،مولانا کلیم اللہ مولونوی، استاذ القراء قاری محمد احمد فاروقی،قاری اظہر اقبال رحیمی، مولانا قاضی خلیل الرحمن،قاری ظفر اقبال شریف، میاں ظہور احمد، مولانا حسین احمد مدنی،قاری عنایت اللہ طاہر، مولانا عمر فاروق حسنی،مولانا منیر احمد ندیم، مولانا عبدالغنی طارق،میاں مظہر نثار،مولانا قاضی جوادالرحمن ودیگر علماء کرام آئمہ مساجد،طلباء و قراء نے شرکت کی،اختتامی دعا مولانا خلیل الرحمن درخواستی نے کرائی