آئل ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی,مالک موقع سے فرار‘
رحیم یارخان:غفلت کے باعث غیرقانونی طوپرر قائم کی جانیولی آئل ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی‘ جل کرخاکستر‘ مالک موقع سے فرار‘
ریسکیو عملہ نے موقع پرپہنچ کرآئل ایجنسی میں بھڑکنے والی آگ پرجدوجہدکے بعد قابوپالیا‘
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قصبہ کوٹسبزل کے بالمقابل عدنان بشیرنامی شخص نے پابندی کے باوجودغیرقانونی طورپرآئل ایجنسی قائم کرکے مصنوعات کی خرید وفروخت کاکاروبارشروع کررکھاتھا‘
گزشتہ روزنامعلوم مبینہ غفلت کے باعث آئل ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری آئل ایجنسی کوجلاکرخاکسترکرڈالا جبکہ مالک عدنان بشیرموقع سے فرارہوگیا‘
اطلاع ملنے پرریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کرآئل ایجنسی میں بھڑکنے والی آگ پرگھنٹوں جدوجہد کے بعد قابوپالیا۔