تجارتی خسارے پر قابو پانے کیلئے درآمدات پر مزید پابندیوں کا فیصلہ
اسلام آباد: تجارتی خسارے پر قابو پانے کیلئے درآمدات پر مزید پابندیاں اور ٹیکس کی شرح بڑھانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق درآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ وزارت تجارت کی سفارش پر کیا گیا ہے،
درآمدت پر پابندی رواں مالی سال کے باقی مہینوں کیلئے لگائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہیکہ مکمل تیار گاڑیوں کی درآمد پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے گی
جبکہ 10 سے 12 لگڑری اشیاء پر اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے اور ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق مکمل طور پر تیار شدہ اشیاء کی درآمد پر بھی پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے،
کاسمیٹکس، پالتو جانوروں کی خوراک پر اضافی ریگولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گاڑیوں کے ٹائرز، ڈائپرز، دیگر اشیاء پر اضافی ریگولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔