ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس
رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا
جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ایکسین ہائی ویز سید حسنین زیدی، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی رانانوید اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سائرہ بانو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔
اجلاس میں محکمہ ہائی ویز، پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ، لوکل گورنمنٹ، سکول اینڈ ہائر ایجوکیشن، ریسکیو1122، صحت، انہار سمیت دیگر محکموں میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیاجبکہ متعلقہ محکموں کے افسران نے کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے آپسی روابط کو مستحکم بنائیں جبکہ منصوبوں میں تاخیر کاباعث بننے والے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
انہوں نے محکمہ ہیلتھ، ریسکیو1122 کے مکمل ہونے والے منصوبوں میں سٹاف و دیگر آلات کی فراہمی کے لئے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے اپنے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرتے ہوئے سٹاف و آلات کی دستیابی کو جلد ممکن بناکر ان منصوبوں کو فعال کریں اور جہاں ضرورت ہے تو بتایا جائے تاکہ وہ از خود متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے مسائل حل کریں۔
انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں معیار، مقدار اور رفتار کا خاص خیال رکھا جائے۔
قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام2021/22کے تحت56منصوبوں پر کام جاری ہے
جبکہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے مزیدمنصوبوں کی منظوری بھی دی۔