رحیم یارخان میں نکے تھانیدار کی بدمعاشی

رحیم یارخان:نکے تھانیدارنے چادر اورچاردیواری تقدس پامال کر کے غریب خاتون کے گھر گھس کر موٹرسائیکل،بکریاں،کپڑے اورقیمتی سامان اٹھاکر لے گیا،
ٹریکٹرساتھ لے جانے کی ناکام کوشش،شوہر کو ناجائز مقدمات میں ملوث کرنے کے درپے،ویڈیوزمنظر عام پر آگئیں،متاثرہ خاتون کا پولیس کے اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ۔

کوٹ کرم خان کی رہائشی نیامت بی بی نے اپنے بیٹے عاطف حسین کے ہمراہ احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اشفاق احمد اپنے نامعلوم اہلکاروں کے ہمراہ بغیر وارنٹ گھر میں داخل ہوگیا اورمیرے شوہر غلام قاسم کے بارے میں دریافت کیا جوعرصہ دوسال سے مزدوری کے لئے سندھ مقیم ہے اسی دوران اے ایس آئی اشفاق نے گھر سے دو عددراجن پوری بکریاں،CDموٹرسائیکل،کپڑے ودیگر سامان اٹھالیا اورگھر میں موجودٹریکٹر بھی ساتھ لے جانے کی کوشش کی سٹارٹ نہ ہونے پر چھوڑ کر باقی سامان لیکر چلے گئے جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں،نیامت بی بی نے کہا کہ پولیس علاقہ کے بااثرافراد کی ایما پر شک کی بنیاد پر ایک جھوٹے مقدمے کی وجہ سے تنگ کر رہا ہے اورناجائز مقدمات درج کر کے ہمارا سامان ہڑپ کرنے کے چکر میں ہے،متاثرہ نیامت بی بی نے آئی جی پنجاب،ایڈیشل آئی جی جنوبی پنجاب،ڈی آئی  جی بہاولپوراورڈی پی او رحیم یارخان سے فوری نوٹس لینے اورشوہر غلام قاسم کے خلاف ناجائز مقدمات خارج کرنے اورسامان واپس دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button