چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی 2024 ،سکیورٹی انتظامات مکمل

رحیم یارخان : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایات پر 19ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل،
2200سے زائد افسران و جوان تعینات، سیکیورٹی پلان جاری، جیپ ریلی کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ۔
کسی شر پسند کو امن خراب کرنے کا موقع نہیں دیں گے، شہری ایک پرامن ماحول میں جیپ ریلی کے ایونٹس سے لطف اندوز ہو سکیں گے،
19ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی 2024کے موقع پر 2200سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی فراءض سرانجام دیں گے ۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی کو الرٹ ہو کر سرانجام دیں اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شرپسند عناصر ، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔
ریس ٹریک کو ہر ممکن طریقہ سے کلیئر رکھا جائے ،شرکا جیپ ریلی کے قیام کی جگہ سکیورٹی ہائی الرٹ رکھیں اور کسی غیر متعلقہ شخص کو ہر گز قریب نہ آنے دیں ۔
گاڑیوں کی پارکنگ مختلف پروگرامز سے مناسب فاصلے پر طے شدہ مقام پر کرائی جائے ۔ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک کی نگرانی میں ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے جو اپنی نفری کے ہمراہ گاڑیوں کی مناسب جگہ پارکنگ اور روٹ کو کلیئر رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو رواں دواں رکھیں گے ۔
چولستان جیپ ریلی کے موقع پر ضلع پولیس،ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس،ٹریفک فورس،سپیشل برانچ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور معاون محکمہ جات کے اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،
جنہیں ڈیوٹی کے متعلقہ تمام ہدایات سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کے آپس میں باہمی رابطہ رکھنے کے لیے وائرلیس بیس سیٹ مختلف مقامات پر نصب کئے گئے ہیں ۔
اس کے علاوہ کسی بھی وقت ہنگامی صورت حال کے پیش نظر پولیس لائنز میں نفری ہمہ وقت تیار رہے گی ۔
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر تمام ملازمان کی حاضری اور ملازمان کے بروقت رہائش و کھانے کو یقینی بنائیں گے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button