رحیم یارخان میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے نوجوان کی رہائی کے عوض 50لاکھ روپے کاتاوان طلب
رحیم یارخان:کچہ کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے نوجوان کی رہائی کے عوض ڈاکوؤں نے مبینہ طورپر ورثاء سے 50لاکھ روپے کاتاوان طلب کرلیا۔ اغواء ہونے والے نوجوان کی آج رسم حنااورکل شادی منعقد ہونا تھی‘
ذرائع کے مطابق دو روز قبل چک195پی کے رہائشی نوجوان زین صدیق جو کہ نجی میڈیسن کمپنی کا ملازم تھا کو ڈیوٹی سے گھرواپس آنے کے دوران کچہ کے ڈاکوؤں نے مبینہ طورپر اغواء کرلیاتھاذرائع کے مطابق نوجوان زین صدیق کی رہائی کے عوض ڈاکوؤں کی جانب سے ورثاء سے 50لاکھ روپے کاتاوان طلب کیاگیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نوجوان زین صدیق کی آج رسم حنا اورکل شادی کی تقریب منعقد ہونا تھی۔ذرائع نے مزیدبتایا کہ بیٹے کے اغواء ہوجانے کے باعث والدہ صدمے سے نڈھال ہے اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے اغواء ہونے والے نوجوان کی بازیابی کیلئے تاحال موثر اقدامات نہ ہوسکے ہیں