صادق آباد میں سی سسی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ایک مثالی منصوبہ ہے

رحیم یارخان : ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ انجمن شہریاں اور سول سوسائٹی صادق آباد کی مدد سی سسی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ایک مثالی منصوبہ ہے،

آر پی او بہاولپور صادق علی ڈوگر جلد منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ پولیس پروجیکٹ کو چلانے کے لیے تمام تر وسائل مہیا کرے گی منصوبے سے امن و امان کے تسلسل میں مدد ملے گی،

پولیس ریسکیو پکار 15 کی بلڈنگ کی از سرے نو تزعین و آرائش اہل صادق آباد کے پولیس کے ساتھ بہترین روابط کی غماز ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجبمن شہریاں، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ وفد میں شامل صدر حافظ عبدالرزاق، سابق چئیر مین بلدیہ شفیق پپا، اقبال حفیظ، محمود چوہدری، اختر الیاس، رانا شیر عالم، فرحان اقبال اور خالد سعیدی سے ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ امن وامان کا قیام اور جرائم کی بیخ کنی پولیس اور شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور صادق آباد کے شہریوں نے ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے 10 ملین کی خطیر رقم سی سی ٹی و ی کیمروں کی تنصیب اور پولیس ریسکیو پکار 15 پر خرچ کی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے،

قبل ازیں وفد نے انہیں منصوبے کے متعلق بریف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ پولیس کی مشاورت سے مکمل کیا گیا ہے جس میں سٹی ایریا کے داخلی اور خارجی  34 مقامات پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں

جن میں پانچ کیمرے انتہائی ہائی ریزولیشن کے ہیں جو کہ پولیس کے سپرد کیا جائے گا تاکہ ہمارے محافظ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے پیشہ ورانہ امور سرانجام دے سکیں جو کہ وقت کی اہم ضروت ہے،

جس پر ڈی پی او محمد علی ضیاء نے  اس منصوبہ کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی اس منصوبے کا افتتاح آر پی او بہاول پور صادق علی ڈوگر کریں گے،

پولیس اس میں تمام تر وسائل فراہم کرے گی، انہوں نے انچارج آئی ٹی قمبر حسین نقوی کو فوری طور پر ٹیکنیکل سٹاف صادق آباد بھجوانے کا حکم دیا جس پر تین ماہرین پر مشتمل ٹیم صادق آباد تعینات کر دی گئی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button