شیشہ سموکنگ اور سامان فروخت کرنے والے 04ملزمان کو گرفتار
رحیم یار خان:پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژ ن کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری،شیشہ سموکنگ کا سامان فروخت کرنے والے 04ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے39عدد شیشہ چلم 160پیکٹ گٹکا،505ڈبے شیشہ کوئلہ اور درجنوں پیکٹ فلیور برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔
ڈی پی او علی ضیاء کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سٹی سرکل اسلم کان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن سیف اللہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور قانون شکنوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر علاقہ تھانہ کے مختلف پان شاپ جن میں زکاء تمباکو شاپ، محمدی پان شاپ،شاہین پان شاپ اور زخمی پان شاپ پرریڈ کیاجہاں سے ٹوٹل 39عدد شیشہ چلم160پیکٹ گٹکا،505ڈبے شیشہ کوئلہ، نیکو ٹین سالٹ اور درجنوں پیکٹ فلیور برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔ایس ایچ او بی ڈویژن سیف اللہ کا کہنا تھا کہ شیشہ سموکنگ کا سامان رکھنے والوں اور منشیات فروشوں سے علاقہ کو پاک رکھا جائیگا .