رحیم یارخان:اینٹی وومن حراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل 392 مقدمات درج
رحیم یارخان:اینٹی وومن حراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل کی اطلاع پر پولیس نے100 فیصد کالز پررسپانڈ کیا۔ 392 مقدمات درج۔
آئی جی پنجاب آف پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ اور حراسمنٹ اور تشدد کے انسداد کے لیے پنجاب کے تمام ضلعی پولیس افسران کو حکم دے رکھا ہے،
جس پر ڈی پی او رحیم یار خان نے کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ڈی پی او آفس میں اینٹی وومن حراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل کا قیام عمل میں لا رکھا ہے
جس میں انسپکٹر رب نواز کی زیر نگرانی مناسب عملہ تعینات ہے جو کہ خواتین کے ایسے مسائل کو تھانہ کی سطح پر ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کے لیے تعینات ہے
یکم نومبر تا حال اس سلسلہ میں پکار 15 پر خواتین کی جانب 1220 کالز موصول ہوئیں جس پر پولیس نے 1220 کالز پر رسپانڈ کر کے 100 فیصدی خواتین کی پکار پر موقع پر پہنچی اور حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی گئی،
پولیس نے تھانہ کی حدود اور فاصلے کے لحاظ سے 15 تا 30 منٹ میں موقع پر پہنچ کر اپنا فرض نبھایا،
جس میں 64 فیک کالز ثابت ہوئیں، 258 پر موبائل فون بند پایا گیا جبکہ 898 کالز پر پولیس کی کارکردگی اطمینان بخش رہی،
اس دوران پولیس نے 392 مقدمات درج رجسٹر کئے جن میں 77 مکمل چالان، 68 نامکمل چالان، 101 خارج جبکہ 146 مختلف نوعیت میں زیر تفتیش ہیں۔
سیل ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایات اور احکامات کے مطابق شب روز پیشہ ورانہ مہارت سے فیلڈ سٹاف کی مدد سے خواتین کو حراسمنٹ اور تشدد سے محفوظ بنانے اور کسی قسم کے وقوعہ رونماء ہونے کی صورت میں مدد کے لیے کوشاں ہے۔
پولیس ڈٖرائیونگ سکول میں ایل ٹی وی ڈرائیونگ کا 18 واں بیج پاس آؤٹ ہو گیا، 18 ویں بیج میں ساٹھ رینیز میں سے چھیالیس کامیاب ڈی ٹی او طارق جاوید نے اسناد تقسیم کیں۔
صادق شہید پولیس لائن میں ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ڈرائیونگ سکول قائم ہے جس میں ہمہ قسم کے وہیکلز کو ڈرائیو کرنے کی معیاری تربیت فراہم کی جا رہی ہے،
جس میں اٹھاریوں ایل ٹی وی امیداروں کی تربیت مکمل کرنے پر تقسیم اسناد کی ایک سادہ تقریب منعقد ہوئی جس میں 18 ویں بیج کے 60 امیدواروں میں سے 46 نے کامیابی سے ایل ٹی وی ڈرائیونگ کورس پاس کیا
جن میں ڈی ٹی او طارق جاوید نے انچارج پولیس ڈرائیونگ سکول میڈم شازیہ رحمن اور ٹی ڈبلیو محمد یسین کے ہمراہ اسناد تقسیم کیں اور انہیں ہدایت کی کہ وہ سیکھے ہوئے طریقہ کار پر گامزن رہیں اور ہمیشہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے رہیں تاکہ ہو ہر قسم کے نقصان سے خود محفوظ رہ سکیں اور دوسرے لوگوں کے لیے بھی خطرہ کا باعث نہ ہوں۔