حکمرانوں نے IMF کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں،احمد محمود

رحیم یارخان :خان بیلہ:سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے  عظیم پور میں امیدوار MPA مخدوم سید مبین ضامن بخاری کی رہائشگاہ پر معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے,

ملک کی 22 کروڑ عوام مہنگائی, غربت اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہی ہے مگر حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں, حکمرانوں نے IMF کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں جسکی وجہ سے عوام اب نوالے کو ترس رہی ہے ملک میں کہیں پر گورننس نظر نہیں آتی,

جسکی وجہ سے عوام بے چین ہے جیسے ہی الیکشن کا اعلان ہوا تو حکمران جماعت کا ٹکٹ لینے کے لیے کوئی امیدوار تیار نہ ہو گا اور عوام گن گن کر بدلے لے گی, اس وقت عوام پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے انشاء اللہ الیکشن 2023 میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر سے کلین سوئپ کرئے گی,

انہوں نے کہا کہ تین صوبوں کے سنگم پر واقع ضلع رحیم یار خان میں قانون نام کی چیز نظر نہیں آتی,دن دیہاڑے شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر خون میں نہلا رہے ہیں

جسکی وجہ سے گرینڈ جرگے کا انعقاد کررہے ہیں جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ, تاجران و دیگر معززین شرکت کریں گے, مخدوم سید مبین ضامن بخاری میرے بہائی ہیں انکے گھرانے سے آباؤاجداد سے تعلق ہے اس موقع پر قاضی احمد سعید سابق MPA, سردارحبیب الرحمن خان ضلعی صدر PPP, مخدوم سید لعل شاہ بخاری چیئرمین UC گلانی,سید گل ضامن شاہ بخاری ,جام رشید احمد انڑ چیئرمین UC دفلی کبیر خان, رئیس عبدالستار چیئرمین UC خان بیلہ, ملک خالد محمود نائچ چیئرمین UC کچی محمد خان, ملک بخت علی نائچ چیئرمین UC بہار کھاکھی, سردار نعمان خان گورگیج چیئرمین UC ترنڈہ گورگیج, سید غلام شبیر بخاری, رانا محمد قاسم, سید رازق بخاری, احسان الحق صدیقی, سید منور شاہ, رئیس محمد انوار, جام یوسف چوہان, مہر مخمور سیال, جام دانش انڑ, مختیار احمد جام, اختر محمود ہاشمی, رئیس حبیب احمد سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں بعد ازاں مخدوم سید احمد نے مخدوم سید مبین ضامن بخاری سے انکے ساتھی خواجہ سراج احمد کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button