ڈپٹی کمشنر دفتر کا ڈرائیور شادی رچا کر خواتین پرظلم وستم کرنے لگا
رحیم یار خان : ڈپٹی کمشنر دفتر کا ڈرائیور شادی رچا کر خواتین پرظلم وستم کرنے لگا، متاثرہ بیوی کا شوہر کے ظلم وستم کیخلاف بچوں کے ہمراہ احتجاج، اعلی حکام سے نوٹس لے کر فوری کارروائی کا مطالبہ۔
نیازی کالونی کی رہائشی انیساء ایوب نے بچوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر دفتر کے ڈرائیور محمدایوب نے شادیاں رچا کر خواتین پر ظلم وستم کی داستانیں رقم کرنا شروع کررکھی ہیں،
ایوب نے اسے دھوکہ دے کر شادی کی اور پانچ سال بعد اب اسے آئے روز بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنارہاہے، ایوب نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے نکال دیااور بچے چھین لیے واویلاپر بچوں کو حوالے کرکے گھر سے نکال دیا،
متاثرہ خاتون نے بتایاکہ پولیس اے ڈویژن بھی ایوب کے خلاف کارروائی میں ٹال مٹول کررہی ہے، انہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کر کارروائی کرکے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔