مدرسہ جامعہ سیفیہ میں جمعیت علماء پاکستان(نورانی) کا ضلعی اجلاس

رحیم یار خان:مدرسہ جامعہ سیفیہ میں جمعیت علماء پاکستان(نورانی) کا ضلعی اجلاس حاجی محمد سلیم سعیدی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پیر محمد عثمان سیفی نے مہمان خصوصی کے شریک ہوئے

اجلاس میں جمعیت علماء پاکستان(نورانی) جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ملتان میں منعقد ہونے والی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے حاجی محمد سلیم سعیدی اور پیر محمد عثمان سیفی نے کہا کے ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے رحیم یار خان سے بہت بڑے قافلے کی شکل میں شرکت کریں گے اس سلسلہ تمام انتظامات مکمل ہیں۔

انہوں نے کہا کے مجاہد تحریک ختم نبوت قائد اہلسنت علامہ امام شاہ احمد نورانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

جنہوں نے قومی اسمبلی میں قرار داد  پیش کرکے مرزائیوں کو اقلیت قرار دلواکر سچے عاشق رسول ٰآﷺ ہونے کا ثبوت دیا۔

انہوں نے مزید کہا کے ختم نبوت کی صدارت جے یو پی کے مرکزی صدر علامہ ڈاکٹر محمد زبیر الوری کریں گے جبکہ علامہ زوار بہادر،پیر صفدر شاہ گیلانی،علامہ سید حامد سعید کاظمی،محمد ایوب مغل اور دیگر قائدین کا خطاب ہوگا۔

اجلاس میں شیخ محی الدین،محمد احمد کلاچی، علامہ مفتی سعید احمد سعیدی،شیخ محمد ناصر،علامہ مفتی محمد ساجد،محمد جلیل،حافظ سیف الرحمان،ریاض احمد،انیس الرحمان اور دیگر شرکت کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button