ڈسٹرکٹ بار انتخابات،امیدواروں کے پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
رحیم یارخان: ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کے سلسلہ میں دونوں امیدواروں کے پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،جبکہ نائب صدرکے لئے آزادامیدواربھی سامنے آگیا۔
ڈسٹرکٹ بار میں 8جنوری کو ہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں گریٹر الائنس کی جانب سے امیدواربرائے صدر جام عبدالمجید لاڑ،جنرل سیکرٹری میاں فہد منیر،نائب صدورگل محمد شاہد مستوئی،قدیر شہباز مزاری،جوائنٹ سیکرٹری راجہ فرخ غازی،فنانس سیکرٹری بنیامین خان،لائبریری سیکرٹری رئیس محسن نعیم اختر،آڈیٹر عائشہ رحیم ملک،جبکہ ممبران مجلس عاملہ کے لئے جام عبدالجبارابڑو،ملک عبدالحمید،محمد کلیم اللہ،رئیس عبدالکریم چاچڑ،شازیہ نورنے اپنے گروپ لیڈزسابق وائس چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی پنجاب بارکونسل و ممبرپنجاب بار کونسل سردار عبدالباسط خا ن بلوچ،سابق چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی پنجاب بارکونسل رئیس ممتاز مصطفی چاچڑ،میاں خلیل الرحمن،سلیم اللہ خان جتوئی،نبی بخش سنگھڑ،زاہد خان بنگش،چوہدری اظہر اقبال ودیگر سپورٹران کے ہمراہ جبکہ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدواربرائے صدرچوہدری بشارت علی ہندل،جنرل سیکرٹری ملک اعجاز احمد بوہڑ،نائب صدورحاجی زاہد حسن خان ورند،میاں عبدالوحید،جوائنٹ سیکرٹری مائدہ صنم عباسی،فنانس سیکرٹری ظہوراحمدخا ن سولنگی،لائبریری سیکرٹری محمودالحسن سومرو،آڈیٹر نعمانہ فرید کانجو،جبکہ ممبران مجلس عاملہ کے لئے محمد طارق جاوید،سید ریاض احمد زیدی،محمدجہانگیرتبسم،رضوان خان خٹک،حافظ حیدر علی نے اپنے گروپ لیڈران ممبر ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بارکونسل و ممبرپنجاب بارکونسل چوہدری اختر محمود چہور،رئیس غلام مصطفی سہیل چاچڑ،چوہدر ی بشیر احمد،میاں عبدالسمیع،ایم اے خالق،چوہدری لیاقت علی،حبیب احمد پارس،چوہدری ذوالفقارعلی،چوہدری محمد طیب چدھڑ،چوہدری خالد جاوید ندیم،سید باہو شاہ ودیگرکے ہمراہ چیئرمین الیکشن بورڈ رائے مظہر حسین کھرل ممبران الیکشن بورڈ صدربارسردار فلک شیر گوپانگ،سردار حسن نوازخان نیازی،چوہدری آصف سعید کو اپنے کا غذات نامزدگی جمع کروائے۔اس موقع پر چیئرمین الیکشن بورڈ نے کہا کہ انشاء اللہ پر امن شفاف اندا زمیں الیکشن کروائیں گے،
واضح رہے کہ کاغذات کی سکروٹنی آج 11بجے ڈسٹرکٹ بار کے اوپروالے ہال میں ہوگی جہاں اعتراضات جمع کروائے جائیں گے۔
ڈیموکریٹ گروپ،وکلاء اتحاد،پروفیشنل لائیرز،یونائیٹڈ،پنتجن،پاکستان لائیرزفورم پیٹریاٹ لائیرز،رہبر،انقلاب،جے ایل اے،آئی ایل ایف،ڈی ایل ایف،ایم ایل ایم،جے ایل ایف،راجپوت لائیرزفورم،شاہین لائیرز،جی 8آواز،رئیل آواز،ینگ لائیرزاورایل ڈبلیو سی،راجپوت لائیرز فورم،سردار ظفر خان ترین لائرچیمبر،افتخار جوسن لاء چیمبر،ٹیم حبیب احمد پارس،وکلاء وسیب اتحا د، نقیبی لائیرز چیمبر کے متفقہ امیدواربرائے صدرچوہدری بشارت علی ہندل،امیدواربرائے نائب صدورحاجی زاہد حسن خان ورند،میاں عبدالوحید سمیت پورے پینل اورڈسٹرکٹ بار کے وکلاکے اعزازمیں پر تکلف ناشتہ /برنچ کا اہتمام کیا گیا
جس میں وکلاء کے لئے گرما گرم حلوہ پوری،نان چنے،آلوکی بھجیا اورکشمیری چائے کا بندوبست کیا گیا تھا جس سے وکلاء نے خوب انجوائے کیا۔اس موقع پر گروپ لیڈرممبرپنجاب بار کونسل چوہدری اختر محمودچہور،رئیس غلام مصطفی سہیل چاچڑ،چوہدر ی بشیر احمد،میاں عبدالسمیع،ایم اے خالق،چوہدری لیاقت علی،حبیب احمد پارس،چوہدری ذوالفقارعلی،چوہدری محمد طیب چدھڑ،چوہدری خالد جاوید ندیم،سید باہو شاہ،راجہ عبدالصمد خالد،خاورشہزادخان،رانا بوٹا ضیاء سمیت دیگر لیڈران نے امیدواربرائے صدرصدرچوہدری بشارت علی ہندل،امیدواربرائے نائب صدورحاجی زاہد حسن خان ورند،میاں عبدالوحید سمیت پورے پینل کے ہمراہ ناشتے میں شرکت کرنے والے وکلاء کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ الحمد اللہ آج وکلاء کی بھرپور شرکت نے فیصلہ دے دیا ہے کہ ہندل پینل 8جنوری کو کامیاب ہوکر وکلاء کی خدمت کرے گا۔امیدوارصدرچوہدری بشارت علی ہندل اورامیدوارجنرل سیکرٹری ملک اعجاز احمد بوہڑ نے کہا کہ وکلاء دوستوں کی محبتوں کے مقروض ہیں جنہوں نے شرکت کر کے ہمارا مان بڑھایااوراسی طرح پولنگ ڈے پر بھی اپنی حاضری کو یقینی بناکر ہمیں ووٹ کاسٹ کریں انشاء اللہ جیت ہمارامقدرہوگی جیت کر خدمت سے قرض اتاریں گے۔