رحیم یارخان:کبھی سندھ پنجاب بارڈر بند تو کبھی گنے کی خریدوفروخت پر پابندی
رحیم یار خان (غفاررشید رند )ضلعی انتظامیہ کی غنڈہ گردی گنے کا سیزن آتے ہی اسسٹنٹ کمشنر خان پور کی ظاہر پیر میں گنے کے لوڈنگ پوائنٹس پر آپریشن کرین کے ذریعے اپنی نگرانی میں بڑے بڑے گڑھے کھدوا دیئے کسان پریشان کوئی پرسان حال نہیں کبھی سندھ پنجاب بارڈر بند تو کبھی گنے کی خریدوفروخت پر پابندی زبانی کلامی حکم سارا سال چلنے والے کنڈے گنے کے سیزن میں آکر غیر قانونی قرار‘
تبدیلی حکومت کے دعوے بھی کام نہ آئے ایک پاکستان میں دو قانون آٹا چینی دالیں‘گھی مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی بجائے ضلعی انتظامیہ نے سیاسی دباؤ میں آکر شوگرملز مالکان کی ڈیوٹیاں سرانجام دینا شروع کردیں۔مبینہ اطلاعات کے مطابق سیکرٹری لاہوراور کمشنر بہاولپور سمیت معاملہ علم میں ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کو دن رات پہرہ دینے کے احکامات جاری۔