فریدی چوک میں نصیب پیٹرولیم شیل پمپ کا پیمانہ کم‘انتظامیہ نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا

رحیم یار خان:فریدی چوک میں نصیب پیٹرولیم شیل پمپ کا پیمانہ کم‘انتظامیہ نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا‘ اہل علاقہ سراپا‘ احتجاج ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے کاروائی کا مطالبہ۔

فریدی چوک میں نصیب پیٹرولیم شیل پمپ کا پیمانہ
فریدی چوک میں نصیب پیٹرولیم شیل پمپ کا پیمانہ

 اقبال آباد نزد فریدی چوک پر موجود نصیب پیٹرولیم شیل پمپ کا پیٹرول کا پیمانہ کم ہے‘ موضع محمد پور قریشیاں کے رہائشی رفیق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امروز صبح کے وقت میں کراچی جا رہا تھا تو میں نصیب پیٹرولیم شیل پمپ اقبال آباد سے پیٹرول ڈلوانے گیا اور کہا کہ ٹینکی فل کر دو تو پیٹرول ڈال کر آئل مین نے کہا کہ 3700 کا پیٹرول ڈل گیا ہے تو میں نے کہا کہ جب سے میں نے گاڑی لی ہے‘ 3000 سے اوپر پیٹرول نہیں ڈلتا جبکہ آج تو میری گاڑی میں پہلے بھی پیٹرول موجود تھا پھر کیسے 3700 کا پیٹرول ڈل گیا‘

آپ کا پیمانہ کم ہے چیک کرواؤ تو آئل مین نے کہا کہ لیٹر والا پیمانہ خراب ہے تو میں نے کہا کہ آدھے لیٹر والا پیمانہ چیک کرواؤ‘ جب آئل مین نے پیمانہ چیک کروایا تو آدھے لیٹر پیٹرول کا پیمانے میں پیٹرول ڈالا تو پیٹرول 480ML تھا آدھے لیٹر سے 20ML کم تھا ایک لیٹر سے 4 پوائنٹ پیٹرول کم ہوتا ہے تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ روزانہ کتنے لیٹر سیل ہوتی ہے اور کتنی کرپشن کی جا رہی ہے‘

چوری پکڑی جانے پر نصیب پیٹرولیم شیل پیٹرول پمپ عملے نے میری منت سماجت کرتے ہوئے پورے پیسے واپس کرنے تک کوشش کی لیکن میں نے کہا کہ میں پیسے واپس نہیں لوں گ

ا تم لوگ غریبوں کو لوٹ رہے ہو پتا نہیں روزانہ کتنے غریب پیٹرول ڈلوانے آتے ہیں لیکن تم لوگوں نے پیمانہ کم کر کے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے میں نے موقع پر مقامی صحافی کو بلا لیا

جس نے تمام حقائق اپنی آنکھوں سے دیکھے اور کم پیمانے کی تصویریں بھی بنائی اور پتا نہیں کتنے دنوں سے یہ عوام کو لوٹ رہے تھے لیکن آخر کار بے نقاب ہو گئے ہیں‘

اس وقت موقع پر موجود لوگوں نے میڈیا کو بیان دئیے کہ شیل بہت اچھی کمپنی ہے ہم کمپنی سے مطمئن ہیں لیکن ان کرپٹ پمپ مالکان نے پیمانہ کم کر کے کمپنی بدنام کر دیا ہے اور ایسے لوگ کمپنی کے نام پر دھبہ ہیں اب دیکھتے ہیں کہ کمپنی اس کے خلاف کیا کاروائی کرتی ہے اور انتظامیہ کیا ایکشن لیتی ہے

کیونکہ نصیب پیٹرولیم شیل پمپ انتظامیہ نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں اور نا ہی ضلعی انتظامیہ ان کرپٹ پمپوں کے پیمانے چیک کرتی ہے اور ان کے خلاف کاروائی کرتی ہے۔

زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نصیب پیٹرولیم شیل پمپ اقبال آباد ضلعی انتظامیہ کو منتھلی دیتے ہیں جس وجہ سے ان کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی جیسے چاہے عوام کو لوٹتے رہیں‘

زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ نصیب پیٹرولیم شیل پمپ اقبال میں دو نمبر اور غیر معیاری پیٹرول ڈیزل کی فروخت بھی دھڑلے سے جاری ہے

جس وجہ سے گاڑیوں کے انجن خراب ہو رہے ہیں شیل پمپ کی لوٹ مار پر ضلعی انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے کیونکہ ان کرپٹ پمپ مالکان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہےجس وجہ سے ان خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی۔

نصیب پیٹرولیم شیل پمپ سے روزانہ لاکھوں روپے عوام سے نکالے جا رہے ہیں اگر یہ نا پکڑے جاتے تو پتا نہیں کیسے عوام کو لوٹتے اب دیکھتے ہیں کہ اس کرپٹ پمپ مالکان کے خلاف کیا کاروائی ہوتی ہے۔

اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے امیدیں باندھ لی کہ کب کاروائی ہوگی اور وہ ایکشن لیں اور کرپٹ شیل پمپ کے خلاف کاروائی کریں نہیں تو پہلے کی طرح صرف کاغذی کاروائی ہوگی اور ضلعی انتظامیہ عیدی لے کر چپ ہو جائے گی۔

اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے نصیب پیٹرولیم شیل پمپ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ اس پمپ کو سیل کیا جائے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button