تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ چینل جوائن کریں

Join WhatsApp Channel

محمد افضل بیگ سرکاری سروس مکمل کر کے باعزت ریٹائر ہو گئے۔

رحیم یارخان :گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر محمد افضل بیگ اپنی30 سالہ فرض شناسی سے بھرپور سرکاری سروس مکمل کر کے باعزت ریٹائر ہو گئے۔

جب کہ پروفیسر سید شاہد حسین کا ٹرانسفر دوبارہ خواجہ فرید کالج کر دیا گیا۔گزشتہ روز پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی رفاقت میں پرخلوص دوستوں کی جانب پروفیسر محمد افضل بیگ کے اعزاز میں الوداعی اور پروفیسر سید شاہد حسین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

پروفیسر ذوالفقار علی نیازی اور دیگر نے بہترین انتظامات کیے۔ اس موقع پر پی پی ایل اے کے مرکزی راہنما پروفیسر خلیل اختر پرویا، پروفیسر ملک خدا بخش، پروفیسر ابرار حسین کانجو اور پروفیسر طاہر محمود اختر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر محمد افضل بیگ کی تدریسی مہارت اور خوش اخلاقی نئے آنے والوں کے لیں قابل تقلید ہے۔

انھوں نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ادارے کے ساتھ وفاداری نبھائی۔ آپ ایک فرض شناس استاد اور ادارے کی شناخت ہیں۔

ایسے اساتذہ ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ جو اپنے ملک و ملت اور ادارے کی نیک نامی کا باعث ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پروفیسر محمد افضل بیگ نے ہمیشہ پروفیشنل طریقہ سے اپنے فرائض سرانجام دیئے،

خوبصورت انداز اور عام فہم طریقے سے طلباء کو زیور تعلیم  سے آراستہ کیا اور ان کے متعدد طلباء و طالبات نے بہاولپور بورڈ  اور اسلامیہ یونیورسٹی سے امتیازی پوزیشنز حاصل کر کے خواجہ فرید کالج کا نام روشن کیا۔

ان کی تدریسی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ انھوں نے کامیاب سروس کی تکمیل پر محمد افضل بیگ کو خراج تحسین پیش کیا۔

انھوں نے پروفیسر سید شاہد حسین کو دوبارہ خواجہ فرید کالج ٹرانسفر کرانے پر خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں کھانے کے اختتام پر پروفیسر ذوالفقار علی نیازی اور طالب علم رشید احمد نے اپنی جانب سے قہوہ پیش کر کے عشائیہ کے لطف کو دو چند کر دیا۔آخر میں پروفیسر سید شاہد حسین کو کالج واپس آنے پر اور پروفیسر محمد افضل بیگ کو ریٹائرمنٹ پر تحائف اور گلدستے پیش کیے۔

اک نظر

Back to top button