ڈائریکٹر فنانس کو ڈیلی ویجز اورایڈھاک ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات صادر کر دیے
رحیم یار خان :پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج /ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد نے ڈائریکٹر فنانس کو ڈیلی ویجز اورایڈھاک ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات صادر کر دیے۔
ڈائریکٹر فنانس نے کہا کہ بورڈ آف مینجمنٹ کے فیصلے کے بعد وہ ملازمین کی تنخواہیں جاری کریں گے جس پر پرنسپل ڈاکٹر طارق احمد نے ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ عامر غازی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا اس پر انہوں نے کہا کہ باقی بورڈ آف منیجمنٹ کے ممبران سے منٹس سائن کروا کر اور ڈیلی ویجز اور ایڈھاک ملازمین کی تنخواہوں کا ایشو ایڈ کر کے ملازمین کو مئی کی تنخواہیں جاری کر دی جائیں۔
شیخ زید ہسپتال و میڈیکل کالج کے ڈیلی ویجز اور ایڈھاک ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہسپتال کا مین گیٹ بند کر کے احتجاجی دھرنا دے دیا شیخ زید ہسپتال و میڈیکل کالج کے ملازمین کی تنخواہیں تاحال 2 ماہ سے بند ہیں اگلے ماہ عید الاضحی آرہی ہے اس پر ملازمین میں بے حد پریشانی اور بے چینی پھیلی ہوئی ہے ڈیلی ویجزملازمین کی ایکسٹینشنز نہیں کی گئی۔
ایک سال ہونے کو ہے ملازمین کے ساتھ آنکھ مچولی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے کوئی بھی ملازمین کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگر عید پر تنخواہیں نہ دی گئی تو مجبوراً ہمیں دوبارہ ڈے اینڈ نائٹ دھرنا نہ دینا پڑے جس پر وہ عوامی سیاسی سماجی شہری حلقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے تنخواہیں لینے میں اپنا کردار ادا کریں۔
تاہم گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر امجد علی جنرل سیکرٹری نعیم طارق، ماجد علی ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عاطف نواز چانڈیو جی ایچ اے کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر زنیراعظم، وائس چیئرمین ڈاکٹر عبدالغفار، سعد سعید، نوید عثمان محمد سعید نے پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج سے مذاکرات کیے اور پرنسپل نے فرصت مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی جس کی وجہ سے گرینڈ ہیلتھ الائنس نے جو آج کے احتجاج کی کال دی تھی وہ عارضی طور پر موخر کردی گئی ہے اگر ملازمین کو جولائی کے پہلے ہفتے تنخواہیں نہ دی گئی ٹوڈے اینڈ نائٹ اڈا خان پور میں دھرنا دے دیا جائے گا جس کی تمام ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی