رحیم یارخان:موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کے پاس نمبرز گیم پوری ہو چکی ہے،مولانا عبدالغفور حیدری
رحیم یار خان:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء پیر طریقت مولاناجمیل الرحمٰن درخواستی کی اسلام آباد میں ملاقات،
اس موقع پر ملکی سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کے پاس نمبرز گیم پوری ہو چکی ہے،
جلد ہی عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی جاۓ گی۔ حکومتی اراکین سمیت اتحادی جماعتوں کے اکثر ممبران قومی اسمبلی اپوزیشن کے ساتھ متفق ہیں اور جلد نااہل ٹولے سے عوام کو نجات دلانا چاہتے ہیں۔
مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ادارے اپنی آٸینی حیثیت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے مگر اس بار ایمپاٸر غیر جانبدار رہے گا،قوم کو جلد خوشخبری سناٸیں گے عالمی اسٹیبلشمنٹ اپنے ایجنٹ کو جاتا ہوا دیکھ کر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتی ہے تاکہ عوام کی توجہ دوسری طرف لگاٸی جا سکے مگر اس بار پوری قوم اور قومی اداروں نے مل کر ملک دشمن قوتوں کو پیغام دے دیا ہے کہ ہم اپنے ملک کی سالمیت پر کوٸی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور جلد ازجلد نا اہل ٹولے کو رخصت کر کے ملکی معیشت کو سنبھالا دیں گے
انہوں نے کہا کہ عوام مہنگاٸی کی وجہ سے پریشان ہیں مگر ایک مخبوط الحواس شخص کہتا ہے گھبرانا نہیں صرف میری تقریریں سن کر گزارہ کرو۔انہوں نے مزید کہا کہ اب خود اتنا گھبرا گیا ہے کہ جن کو چار سالوں سے ملنا بھی پسند نہیں کرتا تھا اب انکے پاس جا کر ان کے پاٶں پکڑ رہا ہے
اب صرف گھبرا ہی نہیں رہا بلکہ لرز بھی رہا ہے اور ٹانگیں بھی کانپ رہی ہیں۔
اس موقع پر جمعیت علما ٕ اسلام تحصیل خان پور کے ناظم عمومی مولانا ضیا ٕ الرحمن درخواست بھی موجود تھے۔