رحیم یار خان سے لاکھوں افراد حقیقی آزادی مارچ میں شریک ہوں گے,چوہدری جاوید اقبال وڑائچ
رحیم یارخان: پاکستان تحریک انصاف ضلع رحیم یارخان کے قائدین سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ضلعی صدر رئیس محبوب احمد، ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید، چوہدری محمد شفیق، سابق وزیر چوہدری ظفراقبال وڑائچ، چوہدری سجاد وڑائچ، ضلعی صدر خواتین ونگ صائمہ طارق، چوہدری محمد اظہر، چوہدری شاہد طالب، حسن نواز نیازی، نوشین مرزا ودیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے
امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے، سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کو روکنے اور کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،
امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے، سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کو روکنے اور کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،
پاکستان تحریک انصاف شیڈول کے مطابق پورے ملک میں جلسے کرے گی، حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے،
انہوں نے کہاکہ پوری قوم کی توہین ہے کہ امپورٹڈ وزیراعظم اپنی کابینہ کے ساتھ سرکاری وسائل استعمال کرکے قومی مفرور مجرم کے پاس میٹنگ کرنے گیا،
پاکستان تحریک انصاف کیخلاف 13 چور جماعتوں کو منہ کی کھانی پڑے گی اور پوری قوم آزادی حاصل کرکے ان چوروں کو بھگائے گی،
انہوں نے کہاکہ ملتان جلسہ اور حقیقی آزادی مارچ میں کپتان عمران خان کی کال پر بھرپور شرکت کریں گے اور رحیم یار خان سے لاکھوں افراد حقیقی آزادی مارچ میں شریک ہوں گے
اگر حکومت یا انتظامیہ نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے تو امن و امان کی خرابی کے ذمہ دار ہوں گے، انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک پر مسلط ٹولے اور بیرونی سازش کو بے نقاب کرکے ثابت کردیا ہے کہ قوم کو غلام بنانے والے چہرے کون سے ہیں،
انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کے دور میں ضلع رحیم یارخان میں تاریخی فنڈز کے ذریعے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے اور اب امپورٹڈ حکومت ہمارے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کرکے کریڈٹ لے رہے ہیں جن کی باتوں میں عوام آنے والے نہیں،
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دور میں ضلع بھر میں نہ کوئی قبضہ ہوا اور نہ ہی کسی فرد کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر لیکن اب لوٹ مار کا بازار گرم،
سرکاری اداروں اور تھانے کرپشن میں تبدیل ہوگئے ہیں، انہوں نے کہاکہ چولستان میں پانی کی قلت امپورٹڈ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،
امپورٹڈ حکومت کی غفلت کی وجہ سے کسان، محنت کش، غریب، مزدور اور عام آدمی شدید پریشانی میں مبتلا اور معاشی نقصان برداشت کررہاہے،
پورا ملک بالخصوص پنجاب لاوارث ہو چکا جبکہ امپورٹڈ حکومت اپنے پولٹری سمیت دیگر کاروبار میں لوٹ مار کرکے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے،
امپورٹڈ حکومت نے آئین کی دھجیاں بکھیر کررکھ دی ہیں جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا، بعدازاں امپورٹڈ حکومت کی جانب سے سیالکوٹ میں غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہوئے
پریس کلب کے باہر احتجاج بھی کیا گیا جس میں امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے گئے،
اس موقع پر ڈاکٹر اقبال حسن، میاں خرم منیر، چوہدری حسنین ظفر وڑائچ، چوہدری عثمان رشید وڑائچ، ڈاکٹر اعجاز تنویر، شمیل مرزا، رانا ندیم، چوہدری محمد رمضان، رانا محسن، ارسلان وقار دیول عرف سنی جٹ، رضوان راٹھور، مون چوہان، جام عبدالمجید لاڑ، چوہدری نعیم مہاندرہ، بادشاہ خان، محمود زلمی، چوہدری ظہور گجر، شاہینہ خان، ندیم اختر، راحیل زمان، تعظیم جگنو، میاں امجد، تنویر کھرل سمیت پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔