تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ چینل جوائن کریں

Join WhatsApp Channel

وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کا سہیل فاروق رحمانی کے گھر پر استقبالیہ

وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کا سردار گڑھ میں میاں سہیل فاروق رحمانی کے گھر پر استقبالیہ
علاقہ بھر کی برادریوں نے ترقیاتی سکیموں اور نئے کالج کے لیے وفاقی وزیر صنعت او پیداوار مخدوم خسرو بختیار اور وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کو خراج تحسین پیش کیا
وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی سردار گڑھ میں میاں سہیل فاروق رحمانی کے گھر آمد پر شاندار استقبال کیا گیا جہاں پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد شامل تھیں
جن میں میاں ممتاز رحمانی میاں خالد محمود رحمانی میاں جھانزیب فاروق وڈیرا زاہد خان دشتی وڈیرا غلام رضا خان دشتی حاجی محمد اکرم خان دشتی سردار در محمد رند جام منظور جام اصغر جام احمد احسن فاروق احمد افتخار جتوئی ڈاکٹر عاشق غلام حسین رند ہاشم خان مستوئی غلام رسول مستوئی سمیت تمام برادریاں جن میں دشتی برادری مستوئی برادری کلر برادری آرائیں برادری رائس برادری سمیت علاقہ بھر کی برادریوں نے شرکت کی جہاں پر وزیر خزانہ پنجاب کو علاقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام اور علاقے میں کالج کی بنیاد رکھنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا
وزیر خزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ احساس پروگرام احساس راشن اور دیگر حکومتی فوائد کو عوام میں آگاہی مہم کے ذریعے پھیلائیں تاکہ علاقہ کی عوام حکومتی فوائد سے استفادہ کر سکے
اجلاس کے بعد وزیر خزانہ پنجاب صحافیوں اور اجلاس میں مجود تمام شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف ،عشایہ دیا گیا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button