پسند کی شادی کرنیوالی دوشیزہ کو شوہر نے قیدکرلیا

رحیم یارخان:پسند کی شادی کرنیوالی دوشیزہ کو شوہر نے قیدکرلیا‘ والدہ بازیاب کرانے کیلئے پہنچ گئی‘ شوہر ساتھیوں سمیت موقع سے فرار‘ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

شدرہ لاہور کی رہائشی نجمہ کوثر نے پولیس کو دی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کی 20سالہ بیٹی اریبہ نجی کالج میں تعلیم کے حصول کیلئے رہائش پذیر تھی

جس نے گذشتہ روز موبائل فون کے ذریعے اسے اطلاع دی کہ اسے کچھ لوگوں نے قید کررکھا ہے‘ اسے بازیاب کرایا جائے۔

جس پر لاہور سے عباسیہ ٹاؤن کے علاقہ میں پہنچی اور موبائل فون پر رابطہ کرنے پر اسے بیٹی اریبہ نے مکان کی نشاندہی کی‘

جیسے ہی اس نے مکان پر دستک دی توباہر آنیوالے تین افراد سے بیٹی کے بارے میں دریافت کرنے پر طیش میں آگئے

اورلڑائی جھگڑا کرتے ہوئے اسے دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے

جس پر اس نے ہمراہ آئے افراد کے ساتھ مکان کے اندر کمرے کا تالا توڑ کر قید بیٹی اریبہ کو بازیاب کرلیا جس نے بتایا کہ اس نے ایک سال قبل بابر کالونی کے رہائشی خرم نامی نوجوان سے اپنی مرضی سے کورٹ میرج کی تھی

جس نے اسے مکان کے کمرے میں قید کررکھا تھا۔

حبس بے جامیں رکھنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے شوہر خرم سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر پولیس ذرائع نے بتایا کہ اریبہ بی بی نے اپنی پسند کی شادی رچائی تھی جس پر والدین خوش نہ تھے جو مقدمہ کے اندراج کے بعد اریبہ کو ہمراہ لیجانے چاہتے ہیں۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button