تھانہ آباد پور پولیس نے بچوں سے جنسی زیادتی کے ملزم کو 12گھنٹوں میں گرفتار کرلیا
رحیم یارخان : تھانہ آباد پور پولیس نے اندھے قتل کی واردات دو گھنٹوں میں، بچوں سے جنسی زیادتی کے ملزم کو 12گھنٹوں میں گرفتارکیا،
اسلحہ کی نوک پر عوام کو لوٹنے والا چاچڑ موہانہ گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، 20 لاکھ روپے، اسلحہ، اور منشیات برآمد۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمد نے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد زبیر بنگش اور ایس ایچ او نوید نزاکت کے ہمراہ تفصیلات بتاتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہا کہ ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی قیادت میں رحیم یارخان پولیس دن رات جرائم پشہ عناصر کے خلاف برسرے پیکار ہے صدر سرکل کے ایس ایچ او تھانہ آباد پور نوید نزاکت اور ان کی ٹیم میں شامل سب انسپکٹر مزمل اسحاق، ایس آئی شکیل احمد، کانسٹیبلان غلام دستگیر، سجاد احمد اور ٹیم کی بہترین معاونت سی ڈی یو انچارج اے ایس آئی محمد عرفان اور سرکل آئی ٹی ایکسپرٹ ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف سے گزشتہ کچھ عرصہ سے قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 سالہ حمل چانڈیہ کا اندھا قتل کیس صرف دو گھنٹوں میں ٹریس کر کے نعش برآمد کر کے ملزم اعجاز اور ملزمہ بصرہ بی بی کو گرفتار کر لیا،
ایک انتہائی سفاک معصوم بچے سے زیادتی کر مفرور ہونے والے ملزم علی اکبر کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں گرفتار کیا ملزم کی کوئی شناخت ظاہر تھی نہ ہی نام ملزم نے گرفتاری پر ایک ڈکیتی کا اعتراف کرتے ہوئے 82 ہزار روپے کی ریکوری بھی دی جو کے مدعی کو دے دی گئی،
اسی طرح ایک اور6/7 سالہ بچہ زیاتی کا شکار ہوا جس کا ملزم عاطف حسین آباد پور پولیس نے صرف 12 گھنٹوں میں گرفتار کر گیا،
چاچڑ موہانہ گینگ اسلحہ نوک پر وارداتیں کررہا تھا جس کے سرغہ عبدالشکور چاچڑ سمیت تین اراکین کو گرفتار کرتے ہوئے مدعیان مختیار احمد اور ابرار احمد سے لوٹے گئے 15 لاکھ، 50 ہزار روپے برآمد کرکے انہیں دئیے گئے ہیں جبکہ گینگ سے چار پسٹل اور متعدد روند قبضہ پولیس میں لے کر کارروائی کی گئی، امیر بخش تریچڑی اپنی بیوی کو قتل کر کے مفرور تھا جسے بلوچستان سے انتہائی کوشش کے بعد گرفتار کیا گیا ہے،
امیر بخش نامی نوجوان کے والد نے اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا جس پر پولیس نے صرف اٹھارہ گھنٹوں میں مغوی کو پکڑ لیا کیونکہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا تھا بلکہ وہ خود ساختہ مغوی بن کر اپنے گھر والوں سے تاوان کی صورت میں رقم اینٹھنے کے چکر میں تھا جسے پولیس نے انتہائی ہوشیاری سے ناکام بنا دیا اور پکڑ کر اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا،
اسی طرح دیگر کارروائیوں میں آباد پور پولیس نے 19گزشتہ کچھ عرصہ میں 60 کے لگ بھگ ملزمان گرفتار کئے ہیں جن میں مجرمان اشتہاری، 8 عدالتی مفروران، 8 جائز اسلحہ بردار، متعدد منشیات فروشبھی شامل ہیں جن سے 12 ہتھیار، سینکڑوں لیٹر شراب، کئی کلو بھنگ اور چرس برآمد ہونے پر ان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی کی۔