پولیس اینٹی ہنی ٹریپ سیل نے ایک اور شہری کو اغواء ہونے سے بچا لیا

رحیم یارخان: تھانہ کوٹسبزل پولیس اینٹی ہنی ٹریپ سیل نے ایک اور شہری کو اغواء ہونے سے بچا لیا،

شیخوپورہ کا رہائشی نوجوان شہری حمزہ نوکری کے جھانسہ میں آکر اوباڑو سندھ جا رہا تھا،

اب تک رحیم یارخان پولیس کا اینٹی ہنی ٹریپ سیل ملک بھر کے 211 شہریوں کو اغواء ہونے سے بچا چکا ہے۔

  ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے حکم پر تھانہ کوٹسبزل میں قائم اینٹی ہنی ٹریپ سیل کی ایک اور کامیاب کارروائی نے شیخوپورہ کے رہائشی نوجوان شہری حمزہ طارق کو چیک پوسٹ کوٹسبزل پر چیکنگ کے دوران ریسکیو کرتے ہوئے اغواء ہونے سے بچا لیا،

حمزہ شیخوپورہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہونے پر اچھی نوکری کے جھانسہ میں آکر سندھ کے شہر اوباڑو کے نواحی کچہ کی جانب جا رہا تھا کہ رات گئے اینٹی ہنی ٹریپ سیل نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس سے سندھ کی جانب جانے کے بارہ میں دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ ٹیلی فون پر رابطہ میں ملزمان اسے اغواء کرنے کے لیے بلوا رہے ہیں،

نوجوان نے پولیس کا شکریہ ادا کیا کہ اسے بڑی مصیبت میں گرفتار ہونے سے بچا لیا گیا ہے،

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے سیل کی کامیاب کارروائی پر اہلکاروں کو شاباش دی اور عوام کو پیغام دیا کہ وہ کسی لالچ، جھانسہ اور لڑکیوں کی پرکشش آوازوں کے سحر میں مبتلا ہو کر اغواء کاروں کے لیے ترنوالہ نہ بنیں اور کسی بھی رابطے کی مکمل تحقیق کر کے پولیس کی ویری فیکیشن کے بغیر کسی انجان رابطہ کار کے پاس نہ جائیں

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button