کلریکل سٹاف واساتذہ کرام کی پروموشن رواں ماہ میں مکمل  کریں گے

رحیم یارخان:کلیریکل سٹاف وملازمین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے‘ کلریکل سٹاف واساتذہ کرام کی پروموشن رواں ماہ میں مکمل  کریں گے‘
کل پروموشن کمیٹی کی میٹنگ ہوگی جس میں جونیئر سے سینئر کلرک اورسینئر سے ہیڈ کلرک میں شامل کی پروموشن کیلئے میرٹ لسٹ فائنل کرنے کیلئے مشاورت کی جائیگی‘

کسی بھی اہلکار کے ساتھ زیادتی اورناانصافی نہیں ہوگی‘اپیکاکے تمام مسائل کے حل کو ترجیح دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم رانا نوید اختر نے اپنے دفتر میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع رحیم یار خان کے صدر محبوب خان اور جنرل سیکرٹری چوہدری مقبول احمد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

قبل ازیں اپیکا قیادت نے چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم رانا نوید اخترکوکلیریکل سٹاف اور ملازمین کی پروموشن سمیت دیگر مطالبات ومسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے وفد میں ضلعی عہدیداران ملک ثنااللہ‘ چوہدری حسن رندھاوا‘ شبیر احمد کھوسہ‘ جام مجاہد‘ جاوید اختر لودھی‘ عمر اعجاز وڑائچ ودیگر شامل تھے۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپیکا کے صدر محبوب خان اور جنرل سیکرٹری چوہدری مقبول احمد نے کہا کہ ضلع بھر کے کلرکوں اور سرکاری ملازمین ایپکا انتخابات میں جس محبت اورعزت سے ہمیں نوازا ہے اس پر ضلع بھر کے سرکاری ملازمین کے شکر گذار ہیں۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد اب ہماری اولین ہے کہ ضلع بھر کے سرکاری ملازمین اور کلرک برادری کو درپیش مسائل حل کروانے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں تاکہ ملازمین کو ریلیف ملے اور ان کے مسائل حل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وفد کی صورت میں تمام محکمہ جات کے افسران سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں اور انہیں ملازمین کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ اپیکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور کرتے ہوئے چھوٹے ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں ملازمین اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button